تنوجہ
تنوجہ سمرت (ولادت: 23 ستمبر 1943)[1] ایک بھارتی بولی وڈ اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ وہ مشہور فلمی خاندان مکھرجی - سمرتھ خاندان کا حصہ ہیں۔ تنوجہ اداکارہ شوبھنہ سمرت اور پروڈیوسر کمارسن سمرت کی بیٹی ہیں۔ تنوجہ کی شادی فلمساز شمو مکھرجی سے ہوئی تھی، جس کے ساتھ ان کی دو بیٹیاں ، اداکارہ کاجول اور تنیشا ہیں ۔[2] وہ دو فلم فیئر اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ تنوجہ فلم میم دیدی(1961ء) ، چانداور سورج (1965ء) ، بہاریں پھر بھی آئیں گی (1966ء) ، جیول تھیپ(1967ء) ، نائی روشنی (1967ء)، جین کی رہ (1969ء) ، ہاتھی میرے ساتھی (1971ء) ، انبہاو (1971ء) ، میرے جیون ساتھی (1972ء) اور دو چور (1972ء) جیسی ہندی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں ۔[3] انھوں نے اداکار سنجیو کمار ، راجیش کھنہ اور دھرمیندر کے ساتھ 1960ء کی دہائی کے آخر اور 1970ء کی دہائی کے اوائل میں کام کیا ہے۔ تنوجہ کی ان اداکاروں کے ساتھ کافی مشہور جوڑی رہی تھی۔
تنوجہ مکھرجی | |
---|---|
(انگریزی میں: Tanuja) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | چمبور، ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
ستمبر 23, 1943
شہریت | بھارت (1947–) برطانوی ہند (–1947) |
شریک حیات | شومو مکھرجی (شادی از: 1973-2008، اس کی موت تک; 2 بچے) |
اولاد | کاجول (پیدائش:1974) تنیشا (پیدائش:1978) |
والد | کمارسین سمرتھ |
والدہ | شوبھنا سمارتھ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلمی اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2014) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:Paisa Ya Pyaar ) (1970) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمتنوجہ 23 ستمبر 1943ء کو بھارت کے ممبئی میں ایک مراٹھی گھرانے میں کمارسن سمرت اور اداکارہ شوبنا سمرت کے ایک میں پیدا ہوئی تھیں۔
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیم- 1964ء -بنگال فلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن ایوارڈ - بہترین معاون اداکارہ (ہندی) ، فلم بے نظیر (1964ء)
- 1968ء - نامزد- بہترین معاون اداکارہ، فلم جیول تھیپ کے لیے
- 1970ء - بہترین معاون اداکارہ، فلم پیسہ یا پیار کے لیے
- 2013ء -20 واں لائف اوکے سکرین ایوارڈ، بہترین اداکارہ، مراٹھی فلم پیٹر رون کے لیے
- 2014ء - پروڈیوسر گلڈ فلم ایوارڈ کا زیست اعزاز
- 2014ء - زیست اعزاز
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Tanuja"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2019
- ↑ Tanuja Profile, Picture Gallery آرکائیو شدہ 18 ستمبر 2009 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ Tanuja Profile, Picture Gallery آرکائیو شدہ 18 ستمبر 2009 بذریعہ وے بیک مشین