تنویر محمود احمد پاک فضائیہ کے اٹھارہویں ائیر چیف مارشل ہیں۔ وہ اس عہدے پر سابق ائیر مارشل کلیم سعادت کی ریٹائرمنٹ کے بعداٹھارہ مارچ 2006ء سے اٹھارہ مارچ 2009ءفائز رہے۔

تنویر محمود احمد
معلومات شخصیت
پیدائش 1 فروری 1952ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی پی اے ایف پبلک اسکول سرگودھا  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ پائلٹ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ پاک فضائیہ  ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ سربراہ پاک فضائیہ  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1971ء،  کارگل جنگ  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 نشان امتیاز 
 ستارہ بسالت
 ہلال امتیاز 
 آرڈر آف ایروناٹیکل میرٹ (برازیل)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایر چیف مارشل تنویر محمود احمد یکم فروری 1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 15اپریل 1972ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے ترکش ایر وار کالج سے گریجویشن اور نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد سے ماسٹرز کیا اور کچھ عرصہ متحدہ عرب امارات کی ایر فورس میں بھی خدمات انجام دیں۔ انھیں حکومت پاکستان نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات عطا کیے تھے۔ جبکہ ترک حکومت کی جانب سے انھیں لیجن آف میرٹ، حکومت برازیل کی جانب سے آرڈر آف ایروناٹیکل میرٹ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایمریطس آرڈ آف دی فرسٹ میرٹ، حکومت عمان کی جانب سے عمان ملٹری ایوارڈ آف دی سیکنڈ کلاس اور حکومت سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبد العزیز رائل میڈل آف ہائیسٹ آنر فرام سعودی عربیہ کے اعزازات بھی ملے تھے۔ [1]


حوالہ جات ترمیم