تکون بیئَہ
تکون بیئہ (ecopoiesis) علم سیاروی ہندسیات کی ایک ذیلی شاخ تسلیم کی جاتی ہے جس سے مراد ایک بیئی نظام (ecosystem) کو تخلیق یا پیدا کرنے کی ہے جہاں علم بيئيات کے مطابق جاندار ایک قابل بود (habitable) نظام پاسکیں۔ تکون کا لفظ اصل میں کان کے مصدر سے بنا ہے جس کے معنوں میں ؛ ہونا، بنانا اور تخلیق کرنا وغیرہ شامل ہیں اور اپنے اسی مفہوم کی وجہ سے یہ لفظ علم طب میں بھی poiesis کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے (دیکھیےتکون خون) جبکہ بیئہ کا لفظ ایکولوجی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور اس کا بنیادی مفہوم جانداروں کا ماحول ہے اسی وجہ سے eco + poiesis کو تکون بیئہ کہا جاتا ہے یعنی کسی جرم فلکی پر جانداروں کے لیے ایک قابل ہست و بود ماحول کو دانستہ یا تجرباتی طور پر پیدا کرنا یا بنانا۔ تکون کو تلفظ کے لحاظ سے تکو + وُن (تَكَوُّن) پڑھا جاتا ہے۔