تھر ایکسپریس ایک بین الاقوامی ٹرین ہے جو کراچی، پاکستان اور جودھ پور، بھارت کے درمیان ہفتہ وار چلتی ہے۔ اس ٹرین کا آغاز 18 فروری 2006 میں ہوا۔ اس ٹرین کے مسافروں کا ایمیگریشن اور کسٹم زیرو پوائنٹ (کھوکھراپار)، پاکستان اور مونا باؤ، بھارت میں ہوتا ہے۔[1]