ثمینہ پیرزادہ

پاکستانی اداکارہ

ثمینہ پیرزادہ (ولادت: 9 اپریل 1955ء) ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جن کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی زمانے میں کام کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ تر ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔ ثمینہ پیرزادہ لاہور میں ایک بٹ (کشمیری ) گھرانے میں پیدا ہوئی ، پرورش کراچی ، سندھ پاکستان میں ہوئی ۔ آپ کی ایجوکیشن کیریئر کامرس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انھوں نے اداکاری اختیار کرنے کا انتخاب کیا۔ ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کے کئی کامیاب برسوں اور ٹیلی ویژن کے اشتہاروں میں معمولی کرداروں کے بعد ثمینہ کو متعدد فلموں میں اداکاری کے کردار میں کاسٹ کیا گیا۔طویل مدت تک انھوں نے مختلف ڈراموں میں مرکزی کردار کی یہ سے اداکاری کی۔

ثمینہ پیرزادہ

معلومات شخصیت
پیدائش (1955-04-09) اپریل 9, 1955 (عمر 69 برس)
لاہور، پنجاب، پاکستان
رہائش لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
شریک حیات عثمان پیرزادہ (1975 - تاحال)
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، ہدایت کار
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیرئیر ترمیم

ثمینہ پیر زادہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1982 میں کیا اور انھوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے جن میں نزدیکیاں، مکھرا، بازار حسن، شادی میرے شوہر کی اور بلندی شامل ہیں۔[1] [2] انھوں نے بین الاقوامی ابسن فیسٹیول میں اوسلو میں بھی پرفارم کیا ہے[3] انھوں نے متعدد ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا جس میں زندگی گلزار ہے ، درشہوار، ، رہائی اور شہر ذات شامل ہیں [4] [5] [6] ان کی پہلی ہالی وڈ فلم ، دی ویلی ، 2 مارچ 2018 کو ریلیز ہوئی۔ [7]

بحیثیت ڈائریکٹر ترمیم

ثمینہ پیرزادہ نے ہدایتکاری کی شروعات فلم انتہا سے کی ، جو ایک تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم [8] ہے۔اس فلم میں ازدواجی عصمت دری کے معاشرتی مسئلے پر آواز اٹھائی گئی ہے۔ اس کے بعد انھوں نے کمرشل فلم شرارت کی ہدایتکاری کی۔

ایوارڈز ترمیم

ثمینہ پیرزادہ کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم انتہا کو نو قومی ایوارڈ ملے۔ انھیں نومبر 2013 میں برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں منعقدہ منگو فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انھوں نے روشن ستارہ اور زندگی گلزار ہے کے لیے 2013 اور 2014 میں لگاتار بہترین معاون اداکارہ کا ہم ایوارڈ جیتا۔[9]

حوالہ جات ترمیم

  1. "MPTH finale to release across cinemas in Pakistan"۔ HIP۔ August 11, 2020 
  2. "Samina Peerzada Ensemble"۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2015 
  3. "Be Aib is all about mundane desires and your inner complexes"۔ HIP۔ August 7, 2020۔ 18 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021 
  4. "Here is why we're excited for Be Aib"۔ HIP۔ August 9, 2020۔ 30 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021 
  5. "Rasm-e-Duniya needs to pick up pace"۔ HIP۔ August 10, 2020۔ 01 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021 
  6. "actor-alyy-khan-to-star-in-american-movie-the-valley/"۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2016 
  7. "Rewind with Samina Peerzada"۔ HIP۔ August 7, 2020۔ 01 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021 
  8. "Usman Peerzada"۔ 03 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2015 
  9. "New Centre for World Cinemas podcast"۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2015 

سانچہ:پاکستانی ٹیلیویژن اداکار

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔