جارج الیگزینڈر (پیدائش:22 اپریل 1851ء فٹزروئے، آسٹریلیا)|وفات:6 نومبر 1930ءرچمنڈ، میلبورن، وکٹوریہ) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جو وکٹوریہ اور آسٹریلیا کے لیے کھیلتا تھا۔الیگزینڈر کی جائے پیدائش کو مختلف طور پر برٹ ویل سلوم، آکسفورڈ شائر، انگلینڈ یا فٹزروئے، وکٹوریہ کہا جاتا ہے۔ مؤخر الذکر وزڈن کے کرکٹرز المانک کے 1931ء کے ایڈیشن میں الیگزینڈر کی موت کے ضمن میں لکھا گیا۔الیگزینڈر ایک زبردست بلے باز اور ایک تیز گول باز تھا، جس نے 1880ء اور 1884ء میں بلی مرڈوک کی قیادت میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے مینیجر کے طور پر بھی کام کیا۔ایشز 1880ء میں، اپنے انتظامی فرائض کے علاوہ، الیگزینڈر ٹیم کے سرکردہ باؤلرز میں سے ایک تھا جس نے انگلینڈ کے ساتھ ساتھ دیگر کالونیوں کا بھی دورہ کیا۔ مجموعی طور پر اس دورے میں اس نے نو رنز کی اوسط سے 109 وکٹیں حاصل کیں۔انھوں نے اوول میں انگلش سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا، دو وکٹیں حاصل کیں اور مرڈوک کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے 52 رنز جوڑے، جس سے اننگز کی شکست سے بچنے میں مدد ملی۔ انھوں نے 4 سال بعد ایڈیلیڈ اوول میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا، لیکن کوئی وکٹ نہیں لے سکے[2][3]

جارج الیگزینڈر
ذاتی معلومات
پیدائش22 اپریل 1851
فٹزروئے، وکٹوریہ، آسٹریلیا[1]
وفات6 نومبر 1930ء 79 سال
رچمنڈ، وکٹوریہ، آسٹریلیا[1]
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا تیز، راؤنڈ آرم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 18)6 ستمبر 1880  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ12 دسمبر 1884  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 24
رنز بنائے 52 466
بیٹنگ اوسط 13.00 15.53
100s/50s 0/0 0/2
ٹاپ اسکور 33 75
گیندیں کرائیں 168 1754
وکٹ 2 34
بولنگ اوسط 46.50 17.85
اننگز میں 5 وکٹ 0 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 2/69 6/57
کیچ/سٹمپ 2/0 16/0
ماخذ: [1]

انتقال ترمیم

جارج الیگزینڈر کا انتقال 06 نومبر 1930ء کو رچمنڈ، میلبورن، وکٹوریہ میں ہوا اس وقت ان کی عمر 79 سال اور 198 دن تھی[4]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم