جامعہ الدعوة الاسلامیہ مرکز طیبہ

جامعہ الدعوة الاسلامیہ مرکز طیبہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تحصیل مرید کے میں واقع جماعت الدعوہ کا ایک تعلیمی و فلاحی منصوبہ ہے۔ کئی ایکڑ پر پھیلے اس مرکز میں طلبہ و طالبات کے لیے اسکولز، لڑکوں کے لیے سائنس کالج و ہاسٹل، دینی تعلیم کے لیے جامعہ الدعوہ اسلامیہ، لائبریری، مرکزی جامع مسجد سمیت دیگر ادارے قائم ہیں۔

مرید کے کے گائوں ننگل ساہداں میں واقع اس مرکز میں طلبہ اور مقامی آبادی کے لیے جدید سہولیات سے آرستہ العزیز ہسپتال بھی قائم ہے۔