جامعۃ الرشید کراچی

کراچی میں ایک مدرسہ

جامعۃ الرشید، کراچی پاکستان میں ایک ممتاز اسلامی تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیادمفتی  رشید احمد لدھیانوی  نے رکھی۔ یہ ادارہ وفاقی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے اور ڈگری دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ جامعتہ الرشید کو رشید احمد لدھیانوی نے قائم کیا۔[1] اس کے 36 شعبے ہیں۔[1] جامعہ میں 30  سے زائد تعلیمی شعبہ جات ہیں۔ جن میں درس نظامی، معہد الرشید العربی، تحفیظ القرآن،   کلیۃ الشریعہ، شعبہ عصری علوم  اور شعبہ تخصصات نمایاں شعبہ جات ہیں۔  جامعۃ الرشید  خواتین کی تعلیم کے لیے بھی نمایاں کردار ادا  کر رہا ہے،  اس کے تحت جامعہ ام حبیبہ للبنات، جامعہ میمونہ للبنات اور البیرونی گرلز سیکنڈری اسکول و کالج جیسے ادارے چلائے جا رہے ہیں۔

جامعتہ الرشید، کراچی
قسماسلامی جامعہ
قیام1994
بانیرشید احمد لدھیانوی
الحاقمجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان (مئی 2021 تا حال)}} ایچ ای سی
ریکٹرمفتی عبد الرحیم
مقاماحسن آباد، کراچی، ، پاکستان
کیمپسJamia Tur Rasheed
ویب سائٹhttps://jtr.edu.pk/

اس وقت مفتی عبد الرحیم،  جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔[2][3] جامعہ نے 2021 میں جامعہ بنوریہ  العالمیہ کے ساتھ مل کر "مجمع العلوم الاسلامیہ" کی بنیاد رکھی تاکہ مدارس میں دینی اور عصری تعلیم کو یکجا کیا جا سکے۔ 2022 میں جامعہ نے "الغزالی یونیورسٹی" بھی قائم کی۔

تاریخ اور خدمات

ترمیم

جامعۃ الرشید کے قیام کا بنیادی مقصد ایک ایسا تعلیمی نظام فراہم کرنا تھا جو دینی اور عصری تعلیم کو یکجا کرے۔ اس کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو اسلامی علوم کے ساتھ جدید دنیاوی مہارتوں سے بھی آراستہ ہوں اور زندگی کے ہر شعبے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ ادارہ تعلیم و تربیت کے ذریعے طلبہ کو دینی اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرتا ہے۔

جامعۃ الرشید کے تین بنیادی کام

ترمیم

1.    دینی و عصری نظام تعلیم:

جامعہ کا مقصد دینی و عصری تعلیم کا امتزاج فراہم کرنا ہے، تاکہ طلبہ کو روایتی اسلامی علوم کے ساتھ جدید دنیاوی مہارتیں بھی حاصل ہوں اور وہ معاشرے کی خدمت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

2.    پریس اور میڈیا :

جامعہ کا میڈیا ہاؤس "تعلیم، نشریات اور خدمت" کے اصول پر کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کو جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مؤثر انداز میں پھیلانا اور عوام تک مثبت پیغام پہنچانا ہے۔ جامعہ مستقبل میں تعلیمی ویب چینل اور سیٹلائٹ ٹی وی چینل شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

3.    شرعی رہنمائی و خدمات:

جامعہ مختلف شعبہ جات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل فراہم کرتا ہے۔ دارالافتاء اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ذریعے افراد اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق رہنمائی دی جاتی ہے، تاکہ وہ زندگی کے مختلف معاملات میں درست فیصلے کر سکیں۔

جامعہ اور ادارے

ترمیم

تعلیمی شعبہ جات

ترمیم
  • ·        درس نظامی
  • ·        معہد الرشید العربی
  • ·       تحفیظ القرآن
  • ·       کلیۃ الشریعہ
  • ·       شعبہ عصری علوم 
  • ·       شعبہ تخصص فی الحدیث
  • ·       شعبہ تخصص فی الافتاء
  • ·       شعبہ فقہ المعاملات المالیہ
  • ·       شعبہ تخصص فی الفقہ
  • ·       شعبہ تخصص فی فقہ  الحلال
  • ·       شعبہ تخصص فی القرآت
  • ·       شعبہ تخصص فی اللغۃ العربیہ
  • ·       شعبہ تخصص فی اللغۃ الانجلیزیہ
  • ·       شعبہ کلیۃ الفنون  ( میڈیا، جرنلزم)
  • ·       شعبہ کلیۃ الدعوۃ
  • ·       شعبہ تدریب العلمین  (بی ایڈ)

جامعہ  میں خواتین کے لیے  ادارے

ترمیم
  • ·       جامعہ ام حبیبہ للبنات
  • ·       جامعہ میمونہ للبنات
  • ·       البیرونی گرلز اسکول
  • ·       البیرونی گرلز کالج

جامعۃ الرشید کی شاخیں

ترمیم
  1. ·       جامعۃ الرشید لاہور
  2. ·       مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل
  3. ·       جامعہ شاہ ولی اللہ گوجرانوالہ
  4. ·       جامعہ صفہ، سنگوٹہ سوات
  5. ·       ادارۃ القرآن ناظم آباد

جامعۃ الرشید کے   خدمات و ریسرچ کے ادارے

ترمیم
  • ·       دارالافتاء جامعۃ الرشید
  • ·       سی پی آر ڈی   (سینٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ۔ تھنک ٹینک)
  • ·       پی ایس سی                  ( پبلک سروس سینٹر)
  • ·       ایس سی ایس   ( شریعہ کنسلٹنسی سروسز)

جامعۃ الرشید کے میڈیا و صحافت کے ادارے

ترمیم
  • ·       جے ٹی آر میڈیا ہاؤس
  • ·       روزنامہ اسلام
  • ·       بچوں کا اسلام
  • ·       خواتین کا اسلام
  • ·       شریعہ اینڈبزنس

جامعۃ الرشید کے فضلاء کرام

ترمیم
  • ·       مفتی عبد الرحیم
  • ·       مفتی محمد
  • ·       مفتی احسان وقار
  • ·       مفتی طارق مسعود
  • ·       مفتی احمد افنان
  • ·       مفتی حسین خلیل خیل
  • ·       مفتی رشید احمد خورشید
  • ·       ڈاکٹرسید  ایاز شاہ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب طارق اقبال (2019)۔ "مفتی رشید احمد لدھیانوی: حیات و خدمات"۔ اصول الدین۔ جامعہ کراچی: شعبہ اصول الدین۔ ج 3 شمارہ 2: 100–105
  2. "Delegation Of Jamia Tur Rasheed Led By Mufti Abdul Raheem Called On Governor Sindh Imran Ismail"۔ Governor Of Sindh, Pakistan website۔ 14 نومبر 2020۔ 2021-04-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-30
  3. Zia Ur Rehman (18 جنوری 2019)۔ "Deobandi clerics meet to avoid Tablighi Jamaat's crisis (including Jamia Tur Rashid's Mufti Abdul Rahim)"۔ The News International (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-30

بیرونی روابط

ترمیم