جزیرہ ہفت تلار
جزیرہ ہفت تالار یا جزیرہ استولا بحیرہ عرب میں ایک چھوٹا غیر آباد پاکستانی جزیرہ ہے۔ اس کا ساحل کے قریب ترین حصہ جنوب میں تقریبا 25 کلومیٹر (16 میل) اور پسنی کی ماہی گیری بندرگاہ کے جنوب مشرق میں 39 کلومیٹر (24 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
جزیرہ ہفت تالار پاکستان کا سب سے بڑا سمندری جزیرہ ہے۔ یہ تقریبا 6.7 کلومیٹر (4.2 میل) طویل اور 2.3 کلومیٹر (1.4 میل) چوڑا جبکہ اس کا رقبہ تقریبا 6.7 مربع کلومیٹر (2.6 مربع میل) ہے۔ اس کا بلند ترین نقطہ سطح سمندر سے 246 فٹ (75 میٹر) ہے۔ جزیرہ صوبہ بلوچستان ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کا حصہ ہے۔ جزیرے تک پہنچنے کے لیے پسنی سے موٹر کشتیاں حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ اس کی مسافت تقریبا 5 گھنٹے ہوتی ہے۔