جناده بن حارث سلمانی ازدی حسین بن علی کے طرفداروں میں سے تھے جو 10 محرم 61ھ کو کربلا کی لڑائی میں امام حسین کی طرف سے یزیدی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے.[1]

اصحاب علی ترمیم

سلمان قبیلہ مراد کی ایک شاخ اور مراد قبیلہ مذحج کا ایک شعبہ ہے۔ جنادہ بن حارث کوفہ کے باشندہ اور مشاہیر شیعہ میں سے تھے۔ عہدِ رسول اللہ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کا ادراک کیا پھر حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام کے ساتھ رہے اور جنگِ صفین میں جہاد کیا. شیخ طوسی نے کتاب الرجال میں ان کا نام اصحابِ حسین علیہ السلام میں درج کیا ہے۔

مسلم بن عقیل کا ساتھ اور کربلا میں شہادت ترمیم

جب جناب مسلم بن عقیل علیہما السلام کوفہ میں امام حسین علیہ السلام کی بیعت لے رہے تھے تو جنادہ نے وفاداری کے ساتھ بیعت کی اور جناب مسلم کے ساتھ جہاد میں شریک بھی ہوئے مگر جب فضا جناب مسلم (ع) کے خلاف ہو گئی تو وہ بھی مثل دیگر اشخاص کے مخفی ہو گئے اور آخر اسی جتھے میں جو منزل عذیب الہجانات میں خدمت امام (ع) میں پہنچا تھا وہ بھی حاضر ہوئے اور اسی جتھے کے ساتھ رہ کر جنگ بھی کی اور درجہ شہادت حاصل کیا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "جناده بن حارث سلمانی (تارنمای رشد)"۔ 19 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2019