سوار محمد حسین
پاک فوج کے جوان فوجی جو سوار کے رتبے پر فائز تھے،
(جوان سوار محمد حسین شہید سے رجوع مکرر)
محمد حسین، (سوار محمد حسین شہید) ، 18 جون 1949ء کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک گاؤں ڈھوک پیر بخش (جو اب ان کے نام کی مناسبت سے ڈھوک محمد حسین اور ڈھوک نشان حیدر کے نام سے موسوم کی جا چکی ہے) میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 3 ستمبر 1966ء میں سترہ سال کی کم عمری میں پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی اور ڈرائیور ہونے کے باوجود عملی جنگ میں بھر پور حصہ لیا۔
سوار محمد حسین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 جون 1949ء جاتلی ، ضلع راولپنڈی ، تحصیل گوجر خان ، پنجاب |
وفات | 10 دسمبر 1971ء (22 سال) ظفروال شکرگڑھ سیکٹر ، شکر گڑھ ، پنجاب |
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | فوجی افسر |
عسکری خدمات | |
شاخ | پاک فوج ، 20 لانسرز |
عہدہ | سوار (1966–1971) |
لڑائیاں اور جنگیں | پاک بھارت جنگ 1971ء |
درستی - ترمیم |
مرتبۂ شہادت
ترمیمانھوں نے پاک بھارت جنگ میں حصہ لیا اور 10 دسمبر 1971ء کو شام 4 بجے بھارتی فوج کی مشین گن سے نکلی گولیاں ان کے سینے پر لگیں اور وہ وہیں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی اسی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انھیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔
تصاویر
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- سوار محمد حسین شہید کا تعارفآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ itspakistan.net (Error: unknown archive URL)