جھوٹی صحافت (انگریزی: Lying press) ((جرمنی: Lügenpresseلفظی. 'press of lies'‏) بہ طور گالی استعمال کی جانے والی سیاسی اصطلاح ہے جسے زیادہ تر جرمن سیاسی تحریکیں مطبوعہ صحافت اور وسیع تر ذرائع ابلاغ کے لیے استعمال کرتا ہے، جب یہ یقین ہو کہ خبروں کی رو داد کی پیش کشی میں سچائی کے لیے جستجو کی زبر دست کمی ہے۔

پاکستان کے ایک اردو صحافی جھوٹی صحافت پر اپنے ٹویٹر کھاتے سے بات کرتے ہوئے

وسیع پیمانے پر استعمال ترمیم

حالانکہ اس اصطلاح کا آغاز جرمنی سے ہوا تھا، تاہم اس کو مقبولیت 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کی وجہ سے ملی۔ اسے مقبول بنانے کے پیچھے "متبادل دائیں" ارکان اور شعلہ بیان شخصیات رہی ہیں جیسے کہ رچرڈ اسپنسر، جو نیشنل پولیسی انسٹی ٹیوٹ (این پی آئی) کے صدر کے عہدے پر قائم رہے۔ یہ امریکا میں اسفید فاموں کی فکر سازی کا ادارہ ہے۔[1] دیگر سر کردہ شخصیات نے جو اس اصطلاح کا استعمال کیا ہے، ان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی تھے کو کلیو لینڈ، اوہائیو کی ریالی میں اس اصطلاح کا استعمال کیے تھے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. The Atlantic (2016-11-21)، 'Hail Trump!': Richard Spencer Speech Excerpts، اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2019