جیا بچن

بھارتی فلمی اداکارہ

جیا بہادری بچن (ولادت: 10 اپریل 1948ء) (بنگالی: জয়া ভাদুড়ী বচ্চন، ہندی: जया बच्चन)، بھاری اداکارہ، سیاست دان اور سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے 2004ء کے بعد سے خاص طور پر چار بار خدمت انجام دیں۔[3][4] وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونا کی سابق طالبہ ہیں۔ جیا ہندی سنیما کے اداکار امیتابھ بچن سے رشیہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کامیاب بھارتی اداکار ہیں۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انہوں نے نو فلم فیئر ایوارڈ جیتے: جن میں بہترین اداکارہ کے لئے تین اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لئے تین شامل ہیں۔ انہیں 2007ء میں فلم فیئر حاصل زیست اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ 1992ء میں، حکومت ہند نے جیا بچن کو فنون میں پدم شری، بھارت کا چوتھا سب سے امتیازی اعزاز سے نوازا۔[5]

جیا بچن
(ہندی میں: जया बच्चन ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Jaya B Big B’s birthday.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 اپریل 1948 (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جبل پور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت سماج وادی پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات امیتابھ بچن (3 جون 1973–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد ابھیشیک بچن  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن راجیہ سبھا[1][2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
2004 
حلقہ انتخاب اتر پردیش 
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ،  سیاست دان،  فلم اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  بنگلہ  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں ابھیمان،  شعلے،  نوکر،  کبھی خوشی کبھی غم،  کل ہو نہ ہو  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
دستخط
Signature of Jaya Bachchan.svg
 
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگیترميم

جیا بچن کا تعلق بنگالی گھرانے سے ہے۔ ان کے والدین کا نام اندرا اور ترن کمار بہادری ہے جو جبل پور میں مصنف، صحافی اور اسٹیج کے اداکار تھے۔ جیا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھوپال کے سینٹ جوزف کونونٹ اسکول سے حاسل کی۔

اداکاریترميم

جیا بہادری نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ستیاجیت رائے کی بنگالی فلم مہانگر سے 15 سال کی عمر میں کیا۔ 1971 میں بنگالی مزاحیہ فلم دھنی میے جیا بچن کے ابتدائی کامیاب فلم فلموں میں سے ایک ہے۔

اپنے علاقہ مغربی بنگال میں ابتدائی کامیابی کے بعد فلم گڈی جس میں انہوں نے ایک اسکول کی لڑکی کا کردار ادا کیا جو فلم اداکار دھرمیندر کی دیوانی تھی جس کے بعد وہ ممبئی چلی آئیں اور کئی کامیاب ہندی فلموں جیسے جوانی دیوانی، کوشش، انامیکا، پیا کا گھر اور باورچی میں اداکاری کی۔ اپنے شوہر امیتابھ بچن کے ساتھ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں کیں جن میں زنجیر (1973)، ابھیمان (1973)، چپکے چپکے (1975) اور شعلے (1975) شامل ہیں۔

ان کی بیٹی شویتا کی پیدائش اس وقت ہوئی جب امیتابھ اور جیا فلم شعلے میں کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد جیا بچن نے اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنے بچوں کی پرورش میں لگ گئیں۔ ان کی اداکارہ کے طور پر آخری فلم سلسلہ (1981) تھی جس میں انہوں نے امیتابھ کے ساتھ اداکاری کی (حیرت انگیز طور پر سلسلہ ایک ناکام فلم ثابت ہوئی)۔ اس کے بعد انہوں نے فلموں میں اداکاری چھوڑ دی۔

سیاسی سفرترميم

جیا بچن پہلی بار مارچ 2006ء تک راجیہ سبھا میں اترپردیش کی نمائندگی کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں تھیں۔[6] انہوں نے جون 2006ء سے جولائی 2010ء تک دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔[7]جیا بچن 2012ء میں تیسری مدت کے لئے اور پھر 2018ء میں سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا میں اپنی چوتھی مدت کے لئے دوبارہ منتخب ہوئیں۔

ذاتی زندگیترميم

جیا بہادری بچن، ایک صحافی، مصنف ، اور شاعر اور کی ترون کمار بہادری اور اندرا کی بیٹی ہیں۔

3 جون 1973ء کو جیا بہادرینے امیتابھ بچن سے شادی کی۔

اعزازاتترميم

شہری اعزازترميم

  • 1992ء - فنون میں پدم شری، بھارت کا چوتھا سب سے امتیازی اعزاز

فلم فیئر ایوارڈترميم

فاتحترميم

نامزدترميم

آئیفا ایوارڈترميم

فاتحترميم

دیگر فلمی اعزازاتترميم

فاتحترميم

  • 1972ء -بنگال فلم جرنلسٹس کے ایسوسی ایشن ایوارڈز - خصوصی ایوارڈ (ہندی فلم)،فلم گڈدی کے لئے[8]
  • 1999ء -آنندلوک پورسکر،خصوصی ایڈیٹرز ایوارڈ،
  • 2001ء -بنگال فلم جرنلسٹس کے ایسوسی ایشن ایوارڈز ،بہترین معاون اداکارہ،فلم فضا کے لئے[9]
  • 2001ء -زی سین اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ،فلم فضا کے لئے
  • 2002ء -سنسوئی ناظرین چوائس ایوارڈ - بہترین معاون اداکارہ، فلم کبھی خوشی کبھی غم کے لئے[10]

دیگر اعزازاتترميم

  • 2004ء - سنسوئی حاصل زیست اعزاز[11]

حوالہ جاتترميم

َ

  1. http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
  2. http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
  3. Gulzar, p. 457
  4. Somaaya, Bhaawana (22 December 2000). "His humility appears misplaced". دی ہندو. 27 مارچ 2002 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2011. Probably the only actress to make a virtue out of simplicity, Jaya was the first whiff of realistic acting in an era when showbiz was bursting with mannequins 
  5. "Padma Awards" (PDF). Ministry of Home Affairs, Government of India. 2015. 15 نومبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2015. 
  6. "Jaya Bachchan loses Rajya Sabha seat". اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2017. 
  7. "Jaya Bachchan back in Rajya Sabha". اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2017. 
  8. "STL.News | Breaking News | Latest News | St Louis News | News Videos". STL.News. 22 اپریل 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019. 
  9. "STL.News | Breaking News | Latest News | St Louis News | News Videos". STL.News. 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019. 
  10. "dharma-production.com". dharma-production.com. 09 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2011. 
  11. "mid-day.com". 15 مئی 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019.