حامد یزدانی اردو اور پنجابی زبان کے پاکستانی شاعر ہیں۔

تعارف ترمیم

سیّد حامد یزدانی 1961ء میں فیصل آباد میں گیلانی سادات گھرانے میں پیدا ہوئے۔ شاعری کا ذوق اپنے والد ممتاز شاعر یزدانی جالندھری سے وراثت میں پایا۔80 کے عشرے میں ادبی منطر نامے پر بطورشاعرنمودار ہوئے۔ تعلیم و تربیت پاکستان کے ادبی و ثقافتی مرکزلاہور میں ہوئی۔ دوران تعلیم یونیورسٹی گورنمنٹ کالج لاہور کے مجلہ "راوی" کے مدیر معاون رہے اور مجلس اقبال، انجمن فارسی، پنجابی مجلس اور دیگر ادبی تنظیوں میں بھی عہدے دار رہے۔ گورنمنٹ کالج لاہور ہی سے بی-اے اور جامعہ پنجاب سے ایم-اے سوشیالوجی کیا جبکہ ماسٹر آف سوشل ورک کی ڈگری ولفریڈ لوریے یونیورسٹی، واٹرلو کینیڈا سے حاصل کی اور سماجی خدمات کے شعبے سے منسلک ہو گئے۔

حامد یزدانی کی شاعری فنون، اوراق، افکار، تخلیق، سیپ، محفل، شام و سحر اور بیسویں صدی جیسے ادبی جرائد میں شائع ہوئی۔ ماہنامہ "سورج"، ماہنامہ فانوس" اور ماہنامہ "بازگشت" کے مدیر رہے۔ روزنامہ "امروز" اور روزنامہ "جنگ" کے ادبی صفحات کے لیے بھی کام کیا اور ساتھ ہی ساتھ وہ حلقہء ارباب ذوق لاہور کے جائنٹ سیکریٹری رہے۔ ریڈیو پاکستان لاہور اور پاکستان ٹیلی وژن کے ادبی پروگراموں میں شریک ہوئے۔ ان کی غزلیں اور گیت استاد حامدعلی خان، ثریا ملتانیکر، غلام عباس، ترنم ناز،استاد قادر علی شگن، استاد امجد امانت علی خان،مریم رامے، کوثر علی، انجم شیرازی، استاد اختر علی اور دیگر گلوکاروں کی آوازوں میں ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی سے نشر ہو چکے ہیں۔

حامد یزدانی نے ریڈیو ڈوئچے ویلےکولون-وائس آف جرمنی-کی اردو سروس میں بہ طور پروڈیوسر جبکہ ریڈیو پاکستان میں بہ حیثیت براڈکاسٹر خدمات انجام دیں۔ اب مستقل طور پر کینیڈا میں سکونت پزیر ہیں۔ حلقہء ارباب ذوق ٹورانٹو کے سیکریٹری ہیں اور لاہور اور ٹورانٹو سے شائع ہونے والے ادبی مجلّہ ترسیل کے شریک مدیر ہیں۔

شعری مجموعے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم