حدائق بخشش
حدائق بخشش امام احمد رضا خان کا نعتیہ دیوان ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کا پہلا حصہ 1325ھ بمطابق 1907ء میں مرتب ہوا۔ اب تک کی تحقیق کے مطابق پہلے دونوں حصوں کی اشاعت پہلی بار 1926ء میں ہوئی۔ اس مجموعے میں اردو کے علاوہ کچھ کلام فارسی اور عربی زبان کا بھی ہے۔[2] اس میں شامل مشہور نعتوں میں قصیدہ نور، قصیدہ معراجیہ، سلام مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام، سب سے اعلیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی، لَم یَاتِ نَظِیرُکَ فِی نَظَر وغیرہ شامل ہیں۔ حدائق بخشش کی نعتوں کا کئی علاقائی زبانوں و انگریزی،عربی و فارسی میں منظوم ترجمہ کیا گيا ہے۔ اس کی کئی شروحات لکھی گئی ہیں، بہت سی نعتوں کو مشہور شعرا نے تضمین کیا ہے۔ خاص کر سلام رضا اور قصیدہ نور کو۔
حدائق بخشش | |
---|---|
حدائق بخشش | |
حدائق بخشش کا غیر کتابی سرورق
| |
مصنف | احمد رضا خان |
اصل زبان | اردو ، فارسی ، عربی |
ملک | برطانوی ہند |
موضوع | نعت ، حمد ، منقبت ، قصیدہ ، سلام |
ادبی صنف | اردو شاعری |
ناشر | حسنی پریس، بریلی، ہندوستان |
تاریخ اشاعت | 1907 |
ترجمہ | |
مترجم | حازم محمد احمد محفوظ، عربی[1] |
درستی - ترمیم |
وجہ تسمیہ
ترمیمدیوان حدائق بخشش کا نام تاریخی ہے یعنی اس کے اعداد 1325 بنتے ہیں اور 1325 ہجری (1907ء) میں ہی مرتب کیا گیا۔ حدائق حدیقہ کی جمع ہے، حدیقہ عربی میں باغ کو کہتے ہیں اور بخشش فارسی زبان کا لفظ ہے جو انعام، عطیہ، معافی، عفو درگزر وغیرہ کے معنی دیتا ہے۔ بعد میں آنے والے نعت گو حضرات نے اسی نام کی مناسبت سے اپنے نعتیہ مجموعوں کے نام رکھے ہیں جیسے سفینۂ بخشش، وسائل بخشش وغیرہ۔
طباعت و اشاعت
ترمیممولانا شمس بریلوی نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ
” | حضرت رضا قدس سرہ کے وصال کے بعد مکتبہ رضویہ بریلی کے کار پردازوں نے اس کی ترتیب و تدوین کی طرف توجہ کی اور ان ہی کی مساعی سے یہ دیوان زیور طبع سے آراستہ ہوا۔ بس جیسا ان کی سمجھ میں آيا اس طرح اس کو مرتب کر دیا اور جیسا کہ ہماری شخصیت پرستی کا شیوہ رہا ہے، حضرت رضا کے دیوان کی تصحیح اور ادبی ترتیب کی طرف آج تک کسی نے توجہ نہیں کی۔[3] | “ |
جبکہ ڈاکٹر مسعود احمد نقشبندی کی رائے ہے کہ حدائق بخشش حصہ دوم 1921ء کے بعد شائع ہوا۔ عبد الحکیم شرف قادری کی رائے بھی یہی ہے، لیکن حدائق بخشش پر کام کرنے والے ڈاکٹر فضل ارحمان شرر مصباحی نے اپنے مقالے میں لکھا ہے
” | خوش نصیبی سے اس وقت ہمارے سامنے وہ مبارک نسخہ موجود ہے جو حضور فاضل بریلوی کی حیات میں حضرت صدر الشریعہ کی زیر نگرانی شائع ہوا تھا۔[4] | “ |
مطبوعہ نسخے
ترمیمتنقیدی مقالات
ترمیم- کلام رضا کا تحقیقی و ادبی جائزہ، شمس بریلوی، (576 صفحات)، جولائی 1976ء[3]
- امام نعت گویان، سید محمد مرغوب (144 صفحات)، 1977ء[5]
- فن شاعری اور حسان الہند، علامہ عبد الستار ہمدانی مصروف،[6]
شروحات
ترمیم- وثائق بخشش (حصہ اول) شرح حدائق بخشش، شارحمولانا مفتی ابو الظفر غلام یاسین راز امجدی اعظمی، (286 صفحات) فروری 1976ء[7]
یہ حدائقِ بخشش کی اوّلین شرح ہے۔ اشعار کی شرح کے حوالے سے مفتی ابو الظفر غلام یاسین صاحب نے اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے نہایت جامع انداز سے فصیح و بلیغ زبان میں اپنے خیالات کو پیش کیا ہے۔[2]
- سخن رضا مطلب ہائے حدائق بخشش، مولانا صوفی محمد اول قادری رضوی سنبھلی (بڑے حجم کے 432 صفحات)، 1992ء۔[8]
یہ مختصر شرح حدائق بخشش، صوفی محمد اول صاحب کی ہے، اس مختصر شرح میں شارح پہلے نعت کے اشعار دیتے ہیں پھر مشکل الفاظ کے معنی اور پھر ان اشعار کا مطلب دیتے ہیں۔ اس میں اشعار کی تشریح کو ملحوظ رکھا گيا ہے۔ لغوی حوالے سے اشعار کی تشریح بیان کی ہے۔[2]
- الحقائق فی الحدائق المعروف شرح حدائق بخشش، مفتی فیض احمد اویسی، 25 جلدیں، 1994 تا تاحال۔[9]
اس شرح کی پہلی جلد 1994ء میں شائع ہوئی، شارح کی وفات (2010ء) تک اس کی 14 جلدیں شائع ہو چکی تھیں۔ مولانا اویسی پہلے نعت کا ایک شعر دیتے ہیں، اس کے بعد حل لغات کے طور پر معنی و مفاہیم مختصرا دیتے ہیں، پھر اس کی شرح بیان کرتے ہیں۔ موضوع سے متعلق قرآن کریم اور احادیث کے کثیر حوالے دیتے ہیں، بعض جگہ علمی، عقلی اور منطقی انداز کو بھی پیش کرتے ہيں۔ بزگان دین کے اقوال و قصائص کو بھی بے تکان بیان کرتے ہیں۔[2]
- شرح کلام رضا فی نعت مصطفیٰ، مفتی، غلام حسن قادری (1114 صفحات) حدائق بخشش کی 101 نعتوں کی شرح[10]
- عرفان رضا در مدح مصطفے، علامہ عبد الستار ہمدانی مصروف، (دو جلدیں) حدائق بخشش میں سے صنعت تجنیس کامل (تام) کے 130 اشعار کی شرح[11]
- عطر حدائق بخشش، مفتی، محمد عارف محمود خان قادری، (80 صفحات)[12]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=Wv5nQgAACAAJ&source=gbs_ViewAPI&redir_esc=y
- ^ ا ب پ ت شہزاد احمد۔ "اذکار و انوار حدائق بخشش"۔ ماہنامہ معارف رضا۔ 32 (2012): 15۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2017 "آرکائیو کاپی"۔ 13 جولائی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2017
- ^ ا ب شمس بریلوی (1976)۔ کلام رضا کا تحقیقی و ادبی جائزہ۔ کراچی: مدینہ پبلشنگ کمپنی ایم اے جناح روڈ۔ صفحہ: 572
- ↑ فضل الرحمان شرر مصباحی (1997)۔ حدائق بخشش کا فنی و عروضی جائزہ۔ ممبئی: رضا اکیدمی ممبئی۔ صفحہ: 4، 5، 6
- ↑ سید محمد مرغوب (1977)۔ امام نعت گویان۔ ساہیوال: مکتبہ فریدیہ جناح روذ۔ صفحہ: 144
- ↑ شمس بریلوی (1998)۔ فن شاعری اور حسان الہند۔ گجرات: مرکز اہلسنت برکات رضا، پور بندر، گجرات۔ صفحہ: 132
- ↑ مولانا مفتی ابو الظفر غلام یسین راز امجدی اعظمی (1976)۔ وثائق بخشش (حصہ اول) شرح حدائق بخشش۔ کراچی: مکتبہ ماجدیہ دار العلوم قادریہ رضویہ، ملیر متصل قبرستان سعود آباد کراچی۔ صفحہ: 286
- ↑ مولانا صوفی محمد اول قادری رضوی سنبھلی۔ سخن رضا مطلب ہائے حدائق بخشش۔ لاہور: مکتبۂ دانیال غزنی اسٹریٹ اردو بازار۔ صفحہ: 432
- ↑ مفتی فیض احمد اویسی۔ الحقائق فی الحدائق المعروف شرح حدائق بخشش۔ بہاولپور: مکتبۂ اویسیہ رضویہ۔ صفحہ: 25 جلدیں
- ↑ غلام حسن قادری، مفتی (2006)۔ شرح کلام رضا فی نعت مصطفیٰ۔ لاہور: مشتاق بک کارنر، الکریم مارکیٹ، لاہور۔ صفحہ: 1114
- ↑ علامہ، عبد الستان ہمدانی (1998)۔ عرفان رضا در مدح مصطفے۔ گجرات (بھارت): مرکز اہلسنت، برکات رضا، امام احمد رضا روڈ، میمن واڈ، پوربند، گجرات۔ صفحہ: 516
- ↑ مفتی،محمد عارف محمود خان قادری (2015)۔ عرفان رضا در مدح مصطفے۔ لاہور: ادارہ تحقیقات کنز الایمان، لاہور۔ صفحہ: 80