حضور گنج عنایت
ممکن ہے یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق ہو کیوں کہ: غیر معروف، بلا حوالہ۔ اصولی معیار کے لیے فوری حذف شدگی کے معیار ملاحظہ فرمائیں۔
اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نہیں ہے یا آپ اس میں درستی کرنا چاہتے ہیں تو اس اطلاع کو ہٹا دیں، لیکن اس اطلاع کو ان صفحات سے جنہیں آپ نے خود تخلیق کیا ہے نہ ہٹائیں۔ اگر آپ نے یہ صفحہ تخلیق کیا ہے اور آپ اس نامزدگی سے متفق نہیں ہیں، تو ذیل میں موجود بٹن پر کلک کریں اور وضاحت فرمائیں کہ اس مضمون کو کیوں حذف نہیں کیا جانا چاہیے۔ بعد ازاں آپ براہ راست تبادلۂ خیال صفحہ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے پیغام کا کوئی جواب دیا گیا ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ جن صفحات میں یہ ٹیگ چسپاں کردیا جاتا ہے اور وہ حذف شدگی کے معیار کے مطابق ہو یا اس کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اسے باقی رکھنے کی ناکافی وجوہات بیان کی گئی ہو، تو اسے کسی بھی وقت حذف کیا جاسکتا ہے۔ منتظمین: روابط، تاریخچہ (آخری ترمیم) و نوشتہ جات کی قبل از حذف جانچ کی گئی۔ گوگل کی پڑتال کے وقت ان کو ذہن میں رکھیں: ویب، تازہ ترین۔
|
حضور گنج عنایت ولی کامل حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ ولی کامل، عظیم عالم دین، مصنف اور استاذ ہونے کے ساتھ ساتھ منبع رشد و ہدایت بھی تھے۔ معروف روحانی بزرگ پیرسید محمد اسماعیل شاہ بخاری حضرت کرماں والے رح کے منظورِ نظر مرید اور کرماں والا شریف کے خلیفہ تھے. آپکا مزار مرکزِ انوار و تجلیات لاہور کے علاقے گلبرگ 3 کبوتر پور کے قبرستان میں ہے۔
پیر محمد عنایت احمد نقشبندی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | محمد عنایت احمد |
پیدائش | 18 نومبر 1937 مقبوضہ کشمیر کلسیاں |
وفات | 28 شعبان المعظم 2011 کبوتر پورہ گلبرگ 3 لاہور |
قومیت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
رشتے دار | صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی |
عملی زندگی | |
قلمی نام | حضور گنجِ عنایت سرکار |
موضوعات | روحانیت (مذہب) |
ادبی تحریک | ذکر میلاد پیغمبرِ اسلام و عشقِ رسول ﷺ |
مادر علمی | خلافت نقشبندی |
وجہ شہرت | روحانی پیشواء، عالم دین، مقرر |
متاثر | اہلسنت نقشبندی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | ganjeinayatsarkar.org |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
ولادتترميم
حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی مجددی المعروف حضور گنج عنایت سرکار رح (18 نومبر 1937) کو کشمیر کے معروف گاؤں “کلسیاں” کے ایک دینی و روحانی خاندان میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کے والد بزرگوار حضرت میاں صحبت علی قادری رحمۃ اللّٰه علیہ شرافت، دیانت اور روحانیت کے اعتبار سے پوری وادی میں الگ پہچان رکھتے تھے ۔ حضرت صحبت علی قادری رحمۃ اللّٰه علیہ بٹالہ شریف انڈیا میں بیعت تھے جن کی شہرت پورے ہندوستان میں تھی۔ تبلیغ دین اور روحانی فیض کے ساتھ ساتھ آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کے والد گرامی کا زریعہ معاش کھیتی باڑی تھا اور پھلوں کے کچھ باغ بھی آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کی ملکیت تھے۔
تعلیم و تربیتترميم
بچپن سے ہی آپ دینی و روحانی مزاج سے سرشار تھے۔ آپ حمتہ الله علیہ نے ابتدائی دنیاوی تعلیم کلسیاں کے ایک پرائمری سکول سے حاصل کی اور قرآن مجید اپنی والدہ محترمہ سے پڑھا۔ مزید دینی تعلیم کے لیے آپ شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی کے ہاں تشریف لے گئے درس نظامی اور دورہ حدیث مکمل ہونے کے بعد بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے روحانیت کے علوم حاصل کئے جن میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں
1 ولی کامل ابوالبرکات سید احمد قادری علیہ الرحمہ
2 شیخ الاسلام حضرت طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی
3 شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی علیہ الرحمہ
4 شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ قصوری علیہ الرحمہ
5 حضرت مولانا منظور احمد نقشبندی (کڑوڑ پکا والے)
6 حضرت علامہ مولانا عبداللہ جھنگوی
مزید کئی علمی و روحانی شخصیات سے حصولِ علم کی خاطر منسلک رہے
بیعتترميم
زمانہ طالب علمی سے ہی آپ اپنے استاذ شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی کے ہمراہ اوکاڑہ میں قطب الاقطاب پیرسید محمد اسماعیل شاہ بخاری حضرت کرماں والے کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تھے۔ ایک دن حضور گنج عنایت اکیلے رات کے وقت پیدل اپنے مدرسے اشرف المدارس سے حضرت کرماں والا شریف کی طرف روانہ ہوگئے تو جب پہنچے تو خادم نے حضرت صاحب کرماں والوں سے ملاقات کے لئے روک دیا اور کہا یہ وقت ملاقات کا نہیں لیکن حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی موقع پا کر اندر چلے گئے۔ اسوقت پیرسید محمد اسماعیل شاہ بخاری حضرت کرماں والے چہل قدمی کر رہے تھے۔ حضور گنج عنایت سرکار علیہ رحمہ ایک صف پر دو زانو بیٹھ گئے اور دل میں خیال آیا کہ آج اچھا موقع ہے کہ میں قبلہ حضور گنجِ کرم کا مرید ہو جاؤں یہی خال لے کر آپ ہاتھ بھاندے ادب سے کھڑے ہوگئے، حضرت صاحب کرماں والوں نے نظر شفقت سے دیکھا اور فرمایا " او بیلیا! تم تو روز ازل سے ہی میرے مرید ہو" اسکے بعد فرمایا جاؤ میں تمہیں دنیا کے تمام علوم عطا کرتا ہوں۔ حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی المعروف حضور گنجِ عنایت سرکار کو اپنے مرشدِ کریم سے بے انتہا محبت تھی اور ہر وقت آپکی مجلس میں حضور گنجِ کرم کا ذکر ہوتا رہتا۔
اساتذہ کرامترميم
حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی مجددی علیہ رحمہ المعروف حضور گنج عنایت سرکار نے کئی نامور علماء و مشائخ سے تعلیم حاصل کی جن میں سے چند یہ ہے۔
۱ حضرت ابو البرکات سید احمد قادری رح
۲ حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی رح
۳ شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی رح
۴ مولانا محمد عبداللہ اشرفی قصوری رح
۵ حضرت مولانا منظور احمد رح (کروڑ پکا)
۶ حضرت مولانا عبداللہ جھنگوی رح
انکے علاوہ کئی علماء و مشائخ سے تعلیم حاصل کی۔
حوالہ جاتترميم
[1] http://ganjeinayatsarkar.org/short-introduction-hazoor-ganj-e-inayat-sarkar/