حقیقت
حقیقت، اشیاء، مادے یا معاملات بارے اس حالت کو کہتے ہیں جب وہ واقعی موجود ہوں۔ حقیقت، ابہام سے خالی حالت کا نام ہے
حقیقت کی جمع حقائق ہے جس کی جامع تعریف کچھ ایسے ہے؛
- اشیاء یا معاملات کی وہ حالت جب وہ واقعی موجود ہوں اور ان کی موجودگی کسی بھی طرح کے ابہام سے خالی ہو۔
- ایک ایسی شے کا نام حقیقت ہے جو دیکھی گئی ہو یا پھر واقعی محسوس کی گئی ہو۔
- حقیقت کسی بھی شے بارے واقعتاً موجود ہونے کا نام ہے جس کا معاملات یا طرز زندگی میں کسی بھی طرح سے دخل ہو۔
- کسی بھی شے کا موجود ہونا اور اس بارے نہ صرف گواہی کا موجود ہونا بلکہ کسی بھی وقت اور حالت میں پیش کی جا سکتی ہو، حقیقت کہلاتی ہے۔
اس طرح حقیقت کی وسیع تعریف میں ہر وہ شے داخل ہے جس کا وجود ہو، رہا ہو یا پھر وہ مشاہدے کے لیے دستیاب ہو یا پھر اسے کے مشاہدے بارے ماضی میں کوئی ثبوت ہو اور اس کے بارے میں منطقی رائے قائم کی جا سکتی ہو۔