حنا خان

بھارتی اداکارہ اور ماڈل

حنا خان (پیدائش 2 اکتوبر 1987ء)[1] ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔[4] وہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اکشرا کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔[5] بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں سب سے زیادہ پیسے لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔[6][7] حنا کلرز ٹی وی کے ریالٹی شوز فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 8 اور بگ باس 8 دونوں میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔[8][9]

حنا خان
حنا خان ایچ ٹی موسٹ اسٹائلش ایوارڈ کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائش (1987-10-02) اکتوبر 2, 1987 (عمر 36 برس)[1]
سری نگر، جموں و کشمیر
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
دیگر نام اکشرا
آنکھوں کا رنگ گہرا بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
مذہب اسلام [2]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی روکی جیسوال (2014ء–اب تک)[3]
عملی زندگی
تعليم ایم بی اے ڈگری
مادر علمی کالونیلز سینٹرل اکیڈمی اسکول
پیشہ اداکارہ، ماڈل
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور نجی زندگی ترمیم

حنا خان سری نگر، جموں و کشمیر میں پیدا ہوئی تھی۔ اس کے گھر میں افراد کی تعداد چار ہے اس کے والدین، وہ خود اور اس کا چھوٹا بھائی عامر خان جو ایک ٹریول ایجنسی کا مالک ہے[10] اس نے سنہ 2009ء میں گرگاؤں، دہلی کے سی سی اے اسکول آف منیجمنٹ سے ایم بی اے کیا ہے۔[11] حنا یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کہ سابق سپر وائزر پروڈیوسر روکی جیسوال کو 2014ء سے ڈیٹ کر رہی ہے۔[3] اس نے بگ باس 11 میں بتایا تھا کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہے۔[12][13]

کیریئر ترمیم

حنا خان ٹیلی ویژن میں 2009ء میں قدم رکھا اور پہلی بار بھارتی ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اکشرا کا کردار نبھایا، اس ڈرامے میں طویل 8 سالوں تک کام کرنے کے بعد اس نے 2016ء میں فیصلہ کیا کہ وہ شو چھوڑ کر دوسرے منصوبوں کا سوچے گی۔[14] سنہ 2013ء[15]، 2014،[16] 2015،[17] 2016،[18] اور 2017ء[19] میں ایسٹرن آئی نے حنا خان کو 50 سب سے زیادہ حسین و دلکش ایشیائی خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ سنہ 2014ء میں MensXP.com، مردوں کے لیے ایک بھارتی لائف اسٹال کی ویب سائٹ نے ”بھارتی ٹیلی وژن کی 35 حسین و دلکش اداکاراؤں“ کی فہرست میں اس کا نام آٹھویں نمبر پر رکھا تھا۔[20] Rediff نے ”ٹیلی ویژن کی دس بڑی اداکاراؤں“ کی فہرست میں اس کو چوتھے نمبر پر شامل کیا تھا۔[21] سنہ 2017ء میں اس نے کلرز ٹی وی کے شو فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 میں حصہ لیا تھا اور وہ اس میں دوسرے نمبر پر آئی۔ [22] 30 ستمبر 2017ء میں اس نے بگ باس 11 کے گھر میں ایک معروف شخصیت کے طور پر قدم رکھا۔[23] وہ بگ باس کے شو میں دوسرے نمبر پر آئی جبکہ شلپا شنڈے بازی لے اڑی۔[24] بگ باس 11 میں حنا کو شیر خان کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔[25][26][27][28] اورمیکس میڈیل کی جانب سے نومبر 2017ء میں حنا خان کو بگ باس 11 کی سب سے چہیتی شخصیت قرار دیا گیا۔[29] 25 دسمبر کو Sabras Radio نے حنا ”2017ء کی 30 معروف ترین شخصیات“ میں سے ایک قرار دیا۔[30] بز ایشیا نے بھی حنا کو 2017ء کی من پسند اداکارہ قرار دیا۔[31] حنا نے 2017ء کی موسٹ اسٹائلش ٹی وی اداکارہ کے لیے پنک ویلاز ایوارڈ جیتا۔[32] 25 جنوری 2018ء کو ہندوستان ٹائمز اسٹائل ایوارڈز کے موقع پر اس نے موسٹ اسٹائلش ٹی وی پرسنیلٹی ایوارڈ جیتا۔[33]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Bigg Boss 11: Who is Hina Khan? Profile, Biography, Photos and Video"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  2. Hina Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2023
  3. ^ ا ب "Bigg Boss 11's Hina Khan and Rocky Jaiswal's love story in pics"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  4. "PICS: Akshara aka Hina Khan of 'Yeh Rishta.۔.' undergoes a glamorous transformation"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  5. "Dadasaheb Phalke Academy Honours Juhi, Farhan Akhtar"۔ www.filmibeat.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2014 
  6. "11 television stars who earn more than Bollywood actors per month!"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 19 ستمبر 2016۔ 25 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2016 
  7. "Cheque out! How much do your favourite television stars earn?"۔ میڈ ڈے۔ 19 اکتوبر 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2016 
  8. "Bigg Boss 11: Shilpa Shinde to Hina Khan, celebs to be locked inside the house | The Times of India"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2017 
  9. "Rocky is my greatest strength, will miss him most in the Bigg Boss 11 house: Hina Khan"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  10. "Bigg Boss 11: Hina Khan's father breaks his silence for the first time"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 12 جنوری 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  11. "Hina Khan facts"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2016 
  12. "Bigg Boss 11, Episode 12, 14 October, 2017: Hina Khan, Arshi, Sapna are sent to jail" 
  13. "Bigg Boss 11, November 5, 2017: Dhinchak Pooja gets eliminated; Salman Khan asks contestants to reveal their shocking secrets"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  14. "I wanted to move on: TV actor Hina Khan on leaving Yeh Rishta Kya Kehlata Hai"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 23 نومبر 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  15. "Katrina Kaif named world's sexiest Asian woman for the 4th time"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 5 December 2013۔ 17 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2015 
  16. "Priyanka Chopra regains sexiest Asian crown in UK"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 4 December 2014۔ 17 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015 
  17. "Priyanka Chopra tops Eastern Eye's Sexy List 2015"۔ BizAsia | Media, Entertainment, Showbiz, Events and Music۔ 10 December 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017 
  18. "Deepika Padukone tops 'Sexy List 2016' UK poll"۔ BizAsia | Media, Entertainment, Showbiz, Events and Music۔ 8 December 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017 
  19. "'Bigg Boss 11' contestant Hina Khan is one of Asia's sexiest women"۔ میڈ ڈے۔ October 4, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  20. "35 Hottest Actresses In Indian Television"۔ MensXP.com۔ 02 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  21. "Television's Top 10 Actresses"۔ Rediff۔ 2 July 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  22. "Khatron Ke Khiladi season 8 grand finale: Shantanu Maheshwari beats Hina Khan and Ravi Dubey to WIN Rohit Shetty's popular show"۔ Bollywood Life۔ 30 ستمبر 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  23. "Bigg Boss 11: Hina, Bandgi, Benafsha turn up the heat as they dance inside the pool"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  24. "Shilpa Shinde wins Bigg Boss 11, Hina Khan becomes first runner-up"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 14 جنوری 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  25. "Priyank Sharma touts Hina Khan as Sher Khan"۔ Pinkvilla.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  26. "Clash Between 'Dictator' Vikas And 'Sherkhan' Hina"۔ این ڈی ٹی وی۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  27. "Shilpa smashes Hina's 'Sher Khan' mug, Puneesh to get his body waxed in the meanest task"۔ زی نیوز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  28. "Contestants get the chance to see their journey in the house"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  29. "Bigg Boss 11: Despite slander and hate, Hina Khan beats Shilpa Shinde to become the most loved person on the show"۔ Bollywood Life۔ 8 دسمبر 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  30. "Vivian Dsena beats Hina Khan, Nakuul Mehta, Jennifer Winget to be the TV Personality of 2017"۔ Bollywood Life۔ December 26, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  31. "BizAsia Twitter Account"۔ BizAsia۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  32. "PINKVILLA's Most Fashionable Awards : Here are the winners"۔ Pinkvilla.com۔ January 4, 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  33. "Bigg Boss 11 finalist Hina Khan bags the 'Most Stylish TV Personality' award – view pics"۔ Bollywood Life۔ 25 جنوری 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 

بیرونی روابط ترمیم