پیر سید حیات الامیر گیلانی 14 مئی 1946ء میں بھیرہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم بھیرہ میں ہی حاصل کی۔آپ کے والد ماجد نے آپ کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا۔ابتدائی تعلیم سے فراغت کے بعد آپ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں بطور طالب علم داخل ہوئے۔ دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے فارغ التحصیل ہونے کے سبب دین کے متعلق آپ کا فہم بڑا واضح تھا۔

آپ کی شادی حضور ضیاء الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی بھانجی سے ہوئی،

1974ء کی تحریک ختم نبوت کے دوران بھیرہ میں آپ نے مثالی کردار ادا کیا۔شہر میں ہونے والے تمام مظاہروں اور جلوسوں کو منظم کیا۔اس وقت اگرچہ آپ کے والد حضرت پیر سید بدرالامیر گیلانی تشریف فرما تھے لیکن اس کے باوجود عملی سرگرمیوں میں آپ نمایاں رہے۔1977ء کی تحریک نظام مصطفی میں آپ علمائے اہل سنت کے شانہ بشانہ رہے۔اور ان تحریکوں کو کامیاب بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کیا 17فروری 1990ء میں اپنے والد محترم کے وصال کے بعد سجادہ نشین مقرر ہوئے۔ 12 ربیع الاول کو درگاہ شریف پر خصوصی اہتمام ہوتا۔غرباء و مساکین کے لیے وسیع پیمانے پر کھانے کا اہتمام کیا جاتا۔ 30 جولائی 2019ء بروز جمعرات واصل الی الحق ہوئے۔

حوالہ جات ترمیم