"آیور وید" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار صفائی+صفائی (14.9 core) |
12 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8 |
||
سطر 4:
== جسمانی ساخت ==
آیور وید میں زندگی کا تصور جسم، حواس، دل اور روح کے گروپ کی شکل میں ہے۔ زندہ شخص تین رطوبتوں (وات، پِتّ اور کف)، سات بنیادی بافتوں (رَس (پلازمہ)، رَکت (خون)، مانس (پٹھہ)، مید (چربی)، استھی (ہڈی)، مَجّا (ہڈیوں کا گودا) اور شُکر (تولیدی خلیہ)) اور جسم کے فضلہ مصنوعات جیسے پاخانہ، پیشاب اور پسینہ کا ایک گروہ ہے۔ اس طرح کُل جسمانی ساخت میں رطوبت، بافت اور جسم کے فضلہ مصنوعات شامل ہیں۔ اس جسمانی سانچے اور اُس کے اجزا کے اضافہ اور تنزل کھانے کے ارد گرد گھومتی ہے جو رطوبتوں، بافتوں اور فضلہ میں عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ کھانا اندر لینے، اُس کے ہضم، جذب، انجذاب کرنے اور تحول کی صحت اور بیماری میں ایک باہمی عمل ہوتا ہے جو نفسیاتی میکنزم اور حیاتی آگ (اگنی) سے کافی حد تک متاثر ہوتی ہیں۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/body-matrix | title
== پانچ بنیادی مادے ==
آیور وید کے مطابق انسانی جسم سمیت کائنات میں تمام چیزیں پنچ مہابھوتوں یعنی زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان سے بنے ہیں۔ جسمانی ساخت اور اُس کے حصوں کی ضروریات اور مختلف ساختوں اور کاموں کے لیے الگ الگ تناسب میں ان عناصر کے ایک متوازن تکثیف کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسمانی ساخت کا اضافہ اور ترقی اُس کی غذا یعنی کھانا پر انحصار کرتا ہے۔ بدلے میں کھانا مندرجہ بالا پانچ عناصر سے بنا ہوتا ہے، جو حیاتی آگ کی کارروائی کے بعد جسم میں سمان عناصر کو منتقل اور پروردہ کرتے ہیں۔ جسم کے بافتی ساخت کے ہوتے ہیں جبکہ رطوبتیں جسمانی وجود ہیں جو پنچ مہابھوتوں کے مختلف سلسلہ تبدیلی اور مجموعہ سے پیدا ہوتے ہیں۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/panchamahabhutas | title=Panchamahabhutas | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2019-10-11 | archive-date=2019-10-11 | archive-url=https://web.archive.org/web/20191011034839/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/panchamahabhutas | url-status=dead }}</ref>
== صحت اور بیماری ==
صحت یا بیماری جسم کے سانچے کے مختلف اجزا میں باہمی توازن کے ساتھ خود کے متوازن یا عدم توازن حالت ہونے یا نہ ہونے پر انحصار کرتی ہے۔ اندرونی اور باہری عنصر دونوں قدرتی توازن کو بگاڑ کر بیماری کو جنم دے سکتے ہیں۔ توازن کا یہ نقصان سخت خوردنی اشیا، نا پسندیدہ عادتوں اور صحت مند رہنے کے اصولوں کا عمل نہ کرنے سے ہو سکتا ہے۔ موسمی غیر معمولیت، غیر مناسب کثرت یا حواس اعضا کے غلط استعمال اور جسم اور دل کی متضاد طریقہ کار کے نتیجہ میں بھی موجودہ عام توازن میں بے چینی پیدا ہوں سکتی ہے۔ علاج میں شامل ہیں غذائی قوانین، معمول زندگی اور برتاؤ میں اصلاح، دواؤں کا استعمال اور پنچکرم اور رساین (کیمیائی) علاج اپناکر جسم اور دل کا توازن بحال کرنا۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/health-and-sickness | title=Health and Sickness | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2019-10-11 | archive-date=2019-10-11 | archive-url=https://web.archive.org/web/20191011035254/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/health-and-sickness | url-status=dead }}</ref>
== تشخیص ==
آیور وید میں تشخیص ہمیشہ مریض میں مجموعی طور پر کیا جاتا ہے۔ معالج مریض کی اندرونی جسمانی خصوصیات اور ذہنی مزاج کو احتیاط سے نوٹ کرتا ہے۔ وہ دیگر عناصر، جیسے متاثر جسمانی بافت، رطوبت، جس مقام پر بیماری واقعہ ہے، مریض کی مزاحمت اور زندگی طاقت، اُس کا روزانہ کا معمول زندگی، غذا کی عادتوں، مطبی حالات کی سنجیدگی، ہضم کی حالت اور اُس کی ذاتی، سماجی اقتصادی اور ماحولیاتی حالات کی تفصیل کا بھی مطالعہ کرتا ہے۔ تشخیصی مرض میں درج ذیل جائزہ بھی شامل ہیں:<ref>{{Cite web | url=http://www.ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/diagnosis | title=Home | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2019-10-11 | archive-date=2019-10-11 | archive-url=https://web.archive.org/web/20191011053223/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/diagnosis | url-status=dead }}</ref>
* عام جسمانی جانچ
* نبض کی جانچ
سطر 32:
# نرسنگ عملہ
# مریض
اہمیت کے سلسلے میں معالج پہلے آتا ہے۔ اُس کے پاس تکنیکی فن، سائنسی علم، پاکیزگی اور انسان کے بارے میں سمجھ ہونی چاہیے۔ معالج کو اپنے علم کا استعمال خاکساری، عقل مندی کے ساتھ اور انسانیت کی خدمت میں کرنا چاہیے۔ اہمیت کے سلسلے میں آگے آتے ہیں کھانا اور دوائیں۔ یہ اعلی معیار والے ہونے چاہیے، جن کا تفصیلی استعمال ہو اور حمایت یافتہ عمل کے مطابق اُگائی اور عمل درآمد کیا جانا چاہیے اور مناسب طورپر میسّر ہونی چاہیے۔ ہر کامیاب علاج کے تِسرے جزو کے طور پر نرسنگ عملہ کا کردار ہے جن کو نرسنگ کا اچھا علم ہونا چاہیے، اپنے فن کی مہارت کو جانتے ہوں اور شفیق، ہمدردی، عقل مند، صاف اور صحت بخش اور با وسیلہ ہونا چاہیے۔ چوتھا جزو مریض خود ہوتا ہے جس نے معالج کی ہدایت کے عمل کرنے کے لیے مددگار اور فرماں بردار ہونا چاہیے، بیماریوں کی وضاحت کرنے میں قابل ہونا چاہیے اور علاج کے لیے جو بھی ضروری ہو، فراہم کرنے میں اہل ہونا چاہیے۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/treatment |
== اقسام علاج ==
=== شودھن چِکِتسا ===
شودھن چِکِتسا (طہارتی علاج) جسمانی اور ذہنی بیماریوں کے متاثر عناصر کو ہٹانے پر مرکوز ہوتا ہے۔ عمل میں اندرونی اور باہری پاکیزگیاں شامِل ہیں۔ عام علاجوں میں شامل ہیں پنچ کرم (دواؤں سے عمل انگیز الٹی، مسہل، تیل اینیما، کاڑھا اینیما اور ناک سے دوائیں دینا)، ماقبل پنچ کرم عمل (باہری اور اندرونی تیل کا علاج اور متاثر پسیناہ)۔ پنچ کرم علاج تحولی انتظام پر مرکوز ہوتا ہے۔ یہ طبی فائدہ فراہم کرنے کے علاوہ ضروری تطہیری اثرات فراہم کرتا ہے۔ یہ علاج عصبیاتی خرابیوں، عُضلی استخوانی (musculo-skeletal) بیماری کی حالت، کچھ رگ دار یا اعصابی رگ دار (neuro-vascular) حالات، سانس کی بیماریوں، تحولی اور انحطاطی خرابیوں میں خصوصی طور پر مفید ہے۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node/89651 | title=Shodhana | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2021-01-16 | archive-date=2020-04-13 | archive-url=https://web.archive.org/web/20200413122137/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node%2F89651 | url-status=dead }}</ref>
=== شمن چِکِتسا ===
شمن چِکِتسا (تخفیفی علاج) میں بِگڑے رطوبتوں (دوشوں) کا امتناع شامل ہے۔ وہ عمل جس کے ذریعے بگڑے رطوبت دیگر دطوبتوں میں عدم توازن پیدا کیے بغیر عام حالت میں لوٹ آتا ہے، شمن کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ علاج بھوک آور، ہاضم، کثرت اور دھوپ اور تازی ہوا لینے وغیرہ کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ علاج کی اس شکل میں، تخفیفی اور سکون آور دوا کا استعمال کیا جاتا ہے۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node/89652 | title=Shamana | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2021-01-16 | archive-date=2020-04-13 | archive-url=https://web.archive.org/web/20200413122144/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node%2F89652 | url-status=dead }}</ref>
=== پتھہ ویوستھا ===
پتھہ ویوستھا (نظام غذا) میں خوردنی اشیا، سرگرمی، اشارہ اور جذباتی حالت کی علامت اور معکوس علامت شامل ہیں۔ اس کو دافع امراض اقدامات کے اثر کو بڑھانے اور عوارض عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ غذا سے متعلق کیے جانے اور نہ کیے جانے والی باتوں پر بافتوں کی طاقت کو متعین کرنے کے مقصد سے آگ کو پرجوش کرنے اور ہضم کی تقلید اور کھانے کے انجذاب پر زور دیا جاتا ہے۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node/89653 | title=Pathya Vyavastha | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2021-01-16 | archive-date=2020-04-13 | archive-url=https://web.archive.org/web/20200413122149/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node%2F89653 | url-status=dead }}</ref>
=== ندان پریورجن ===
نِدان پَرِیورجن (تشخیصی پرہیز) مریض کی غذا اور طرز زندگی میں معلوم بیماری کے عوامل سے بچنا ہے۔ اِس میں بیماری کے باہر اُبھارنے یا بڑھانے والے عوامل سے بچنا بھی شامل ہے۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node/89654 | title=Nidan Parivarjan | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2021-01-16 | archive-date=2020-04-13 | archive-url=https://web.archive.org/web/20200413122154/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node%2F89654 | url-status=dead }}</ref>
=== ستووجئے ===
سَتْووَجئے (نفسیاتی علاج) کا تعلق بنیادی طور پر دماغی بیماریوں سے ہے۔ اِس میں دماغ کو نامکمل اشیا کی رکاوٹ اور حمت، یادداشت اور مستقل مزاجی تیار کرنا شامل ہے۔ آیوروید نے نفسیات میں بیت ترقی کی اور اس کا مطالعہ بہت وسیع ہے۔ دماغی بیماریوں کے علاج کے بہت طریقے آیوروید میں موجود ہیں۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node/89655 | title=Satvavajaya | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2021-01-16 | archive-date=2020-04-13 | archive-url=https://web.archive.org/web/20200413122200/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node%2F89655 | url-status=dead }}</ref>
=== رساین ===
رساین (کیمیائی علاج) طاقت اور قوت حیات کو بڑھاوا دینے سے متعلق ہے۔ اِس علاج کے فوائد کو جسمانی سانچے کی سالمیت، یادداشت کو بڑھاوا، عقل، بیماری کے خلاف مزاحمتی صلاحیت، جوانی کی حالت کا تحفظ، چمک، رنگ اور جسم اور حواس کی بہترین طاقت کے رکھ رکھاؤ کو بڑھاوا دینے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ رساین، جسم کے بافتوں کی قبل از وقت ٹوٹ پھوٹ سے حفاظت اور ایک شخص کی کُل صحتی مشمولات کو بڑھاوا دینے میں کردار نبھاتا ہے۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node/89656 | title=Rasayana | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2021-01-16 | archive-date=2020-04-13 | archive-url=https://web.archive.org/web/20200413122206/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/types-treatment?q=node%2F89656 | url-status=dead }}</ref>
== خاص غذا اور آیور ویدی علاج ==
آیوروید میں خاص غذا کے نظام الاوقات کو بطور طریقہ علاج اہمیت دی جاتی ہے۔ ایسا اس لیے کہ آیور وید میں جسم انسانی کو غذا کی پیداوار مانا جاتا ہے۔ ایک انسان کی دماغی اور روحانی ترقی اس کے معیاری غذا کے استعمال پر منحصر ہے۔ انسانی جسم میں غذا پہلے رس کی شکل اختیار کرتی ہے اس کے بعد متعدد نظام سے ہوتے ہوئے خون، اعصاب، چربی، ہڈی، گودے، تولیدی عناصر اور اوجس بنتے ہیں۔ اس طرح غذا تمام تحویلی تبدیلیوں اور زندگی کی سرگرمیوں کے لیے ایک بنیادی عنصر/ ذریعہ ہے۔ کھانے میں غذائی اجزا کی کمی یا غیر مناسب غذا کئی طرح کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔<ref>{{Cite web | url=http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/diet-and-ayurvedic-treatment | title=Diet and Ayurvedic Treatment | Ministry of AYUSH | GOI | access-date=2019-10-11 | archive-date=2019-10-11 | archive-url=https://web.archive.org/web/20191011053435/http://ayush.gov.in/about-the-systems/ayurveda/diet-and-ayurvedic-treatment | url-status=dead }}</ref>
== حوالہ جات ==
|