"سنت نماز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: == سنت نماز کیاہے؟ == سنت نمازیں وہ ہیں جوآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نمازوں کے علاوہ پڑھی ہوں۔...
 
سطر 1:
== سنت نماز کیاہے؟ ==
 
سنت نمازیں وہ ہیں جوآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نمازوں کے علاوہ پڑھی ہوں۔ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کایہ معمول تھا کہ وہ فرض نمازوں سے پہلے یابعد میں دو یا چاریازیادہ رکعتوں کی نمازیں پڑھاکرتے تھے۔سنتوں کی دو قسمیں ہیں: سنتِ مؤکدہ اور غیرمؤکدہ۔سنت نمازوں کامطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہیں۔ نماز چاہے فرض ہو، سنت یا نفل؛ سب اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہوتی ہیں۔ فرض نمازوں میں خشوع و خضوع کے ضمن میں جو کمی رہ جاتی ہےاس کو پورا کرنے کےلیے سنتیں اور نفل ہیں۔
فرض نمازوں کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے نبی محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم کو نمازوں کی ادائگی کا حکم دیاگیا ہے۔ امت محمدیہ ان کے اتباع میں وہ نمازیں اداکرتی ہے۔ محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم کثرت سے نمازیں پڑھاکرتے تھے اورصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین ان کا اتباع کرتے تھے۔