"شہہ سوار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: شہہ سوار(انگریزی: Knight ;فارسی:شوالیه؛ عربی:الفارس(وسام) ؛ فرانسیسی: Chevalier) ایک اعزازی خطاب ہے جو کسی ب...
 
سطر 1:
شہہ سوار(انگریزی: Knight ;فارسی:شوالیه؛ عربی:الفارس(وسام) ؛ فرانسیسی: Chevalier) ایک اعزازی خطاب ہے جو کسی بادشاہ یا سیاسی رہنما کی طرف سے کسی بھی ایسے شخص کو عطا کیاجاتاتھا جو بلاواسطہ یا بالواسطہ فوج یا ملک کی خدمت بالخصوص فوجی خدمت انجام دیتاتھا ۔عمومی طور پر صلیبی جنگوں کے دوران ہیکل کیلئے جنگ لڑنے والوں کیلئے یہ لقب/خطاب استعمال ہوتاتھا۔[[قرون وسطیٰ متوسط]] میں کمتر درجے کے اشرافیہ کو بھی بطور شہہ سوارخدمتگارتصورکیاجاتاتھا۔تاہم بعد کے زمانے میں یہ خطاب /لقب اعلیٰ پائے کے گھڑسواروں اور عیسائی جنگجوؤں کیلئے شاہی ضابطہءاخلاق/قانون کی صورت اختیارکرگیا۔زمانہء جدید اولیٰ میں یہ خطاب خالصانہ طور پر ایسے لوگوں کو دیاجاتاتھا جو بادشاہ کے احکام کی تعمیل کرتے تھے بالخصوص برطانوی دربار میں بادشاہ کیلئے خدمت کرنے( خواہ وہ خدمت جنگ کی صورت میں ہو یا دیگر صورت میں ) والے افراد کو دیاجاتاتھا اور بدلے میں انکو [[جاگیردارانہ نظام|جاگیریں]] عطاکی جاتی تھیں جہاں وہ لوگوں پر حاکم ہوتے تھے۔ عام طور پر بادشاہ ایسے جاگیرداروں پر اعتماد کرتے تھے جو گھڑسواری کی جنگ میں مہارت رکھتے تھے۔<br />
[[زمرہ:نبیل القاب]]