"مرگی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نے زمرہ:امراض کا اضافہ کیا فوری زمرہ بندی کے ذریعہ
م Bot: hr:Epilepsija is a featured article; cosmetic changes
سطر 1:
[[تصویرملف:Spike-waves.png|thumb]]
مرگی (epilepsy) ایک دماغی مرض کا نام ہے، اس میں دفعتا"بیہوشی طاری ہو جاتی ہے، اعصاب تنفس کے [[تشنج]] اور [[سانس]] لینے کے منفذ کے بند ہونے سے [[اعصاب]] اختیاری، بے اختیار شدت سے پھڑکنے لگتے ہیں۔ <ref>چیمبرز انسائیکلوپیڈیا، مقالہ "مرگی"</ref> دنیا بھر میں تقریبا 50 ملین لوگ مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔<br />مرگی کو عام طور پر ادویات کے ساتھ قابو میں رکھا جاتا ہے، لیکن علاج ادویات کے ساتھ نہیں ہوتا۔ تاہم بہترین دستیاب ادویات کے ساتھ بھی 30 فی صد لوگوں مرگی پر کنٹرول نہیں ہوتا۔ مشکل معاملات میں جراحت پر غور کیا جا سکتا ہے۔
== مریض کی مرض کے وقت حالت ==
مرگی یا مرگی کے دورے ایسی اصطلاحیں ہیں جو سخت طبی عدم توازن یا اس کی علامات پر دلالت کرتی ہیں۔ جن کی خصوصیت تشنج کے بار بار پڑنے والے دورے ہیں جن میں مریض یا تو مکمل بیہوش ہو جاتا ہے یا اس کا ہوش کم ہو جاتا ہے۔اس میں جسم کے پٹھے کبھی پھڑپھڑاتے ہیں کبھی نہیں۔عام اور زیادہ ہولناک دورے وہ ہوتے ہیں جن کو (Grand Mal Epilepsy) کہتے ہیں۔ایک مثالی حملے میں مریض فورا" بے ہوش ہو جاتا ہے۔ بے ہوش ہوتے ہی مریض کے منہ سے چیخنے کی آوازیں آتی ہیں، جب کہ نرخرے، دھڑ، [[سر]]، اور [[ہاتھ]] کے پٹھوں میں سخت اینٹھن پیدا ہو جاتی ہے۔مریض اگر اس وقت کھڑا ہو تو زور سے زمین پر گر سکتا ہے۔ زبان دانتوں میں آکر زخمی ہو سکتی ہے۔اعضا سخت ہو جاتے ہیں اور سر ایک طرف کو مڑ جاتا ہے۔ چہرہ پہلے زرد ہوتا ہے لیکن جب سانس رکتا ہے اور نظام تنفس کے عضلات میں تشنج رونما ہوتا ہے تو چہرہ پہلے نیلا اور پھر ارغوانی رنگ کا ہو جاتا ہے۔بیس یا تیس سیکنڈ کے بعد دورے کا پہلا مرحلہ تقریبا یک لخت ختم ہو جاتا ہے اور دوسرا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے۔ دوسرا مرحلہ شدید مگر متوازن جھٹکوں سے عبارت ہوتا ہے جو سارے عضلاتی نظام کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ یہ مرحلہ عموما" تیس سیکنڈ سے لے کر سو سیکنڈ تک رہتا ہے۔ اس مرحلے میں سانس گہری ہو جاتی ہے جو خراٹوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور منہ سے جھاگ دار تھوک نکلتا ہے جس میں اکثر خون کی آمیزش ہوتی ہے۔ زیادہ سخت دوروں کی شکل میں امعاے مستقیم اور مثانے کا اختیار ختم ہو جاتا ہے مریص پیشاب اور پاخانے کو روک نہیں پاتا۔ اس مرحلے کے بعد مریض سونے کی طرف مائل ہوتا ہے اور گھنٹہ بھر یا اس سے زیادہ وقت سوتا رہتا ہے۔<ref>انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا، جلد8، صفحہ 654</ref>
== اسلام اور مرگی ==
شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں، مرگی کا مرض دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک ارواح خبیثہ کی وجہ سے اور دوسرا اختلاط رویہ کے سبب سے ہوتا ہے۔ اس دوسری قسم میں اطباء بحث کرتے ہیں لیکن ارواح خبیثہ (اور شیاطین) والی مرگی کا علاج دعاؤں سے ہوتا ہے۔ گویا کہ یہ دشمن سے جنگ کرنا ہے۔ لڑنے والے کو چاہئیے کہ اس کے ہتھیار صحیح اور بازو قوی ہوں۔ بعض معالجین اس کا علاج یہ دعاء پڑھ کر کرتے ہیں۔
 
سطر 20:
 
{{Commonscat|Epilepsy}}
== حوالہ جات ==
<references/>
 
[[زمرہ:مرگی]]
[[زمرہ:طبی اصطلاحات]]
[[زمرہ:مرگی کے مریض]]
[[زمرہ:امراض]]
 
{{Link FA|hr}}