"ستی (رسم)" کے نسخوں کے درمیان فرق

6 بائٹ کا اضافہ ،  7 سال پہلے
م
Bot: ar:ستي is a good article; cosmetic changes
م (Bot: ar:ستي is a good article; cosmetic changes)
[[ہندومت|ہندو]] عقیدے کے مطابق شوہر کے مرنے پر بیوہ کا شوہر کی [[چتا]] میں جل کر مرنا ستی کہلاتا ہے۔ جو ہندو مردے کو جلانے کی بجائے [[دفن]] کرتے تھے وہ بیوہ کو بھی زندہ دفن کر کے ستی کی رسم ادا کرتے تھے۔ جب شوہر کی [[موت]] کہیں اور ہوتی تھی اور لاش موجود نہ ہوتی تھی تو ستی کی [[رسم]] ادا کرنے کے لیئے بیوہ کو شوہر کی کسی استعمال شدہ چیز کے ساتھ جلا دیا جاتا تھا۔ <br />[[تصویرملف:Hindu Suttee.jpg|thumb|450px|left|"ہندو ستی کر رہے ہیں"]]
[[ہندوستان]] میں ستی کا [[رواج]] [[بنگال]] میں زیادہ عام تھا۔ ستی ہونے والی خاتون کو ماتمی لباس کی بجائے [[شادی]] کے کپڑے پہنائے جاتے تھے اور ستی کی کافی ساری رسمیں [[شادی]] کی رسومات سے ملتی جلتی ہوتی تھیں۔ سمجھا جاتا تھا کہ ستی ہونے سے جوڑے کے تمام گناہ دھل جائیں گے انہیں نجات حاصل ہو گی اور وہ موت کے بعد بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔,<ref name="Shastri">Shakuntala Rao Shastri, ''Women in the Sacred Laws'' </ref>
<ref>[http://www.swaminarayan.org/lordswaminarayan/biography/4.htm]</ref>
 
== وجہ ==
[[تصویرملف:A Hindoo Widow Burning Herself with the Corpse of her Husband.jpg|تصغیر|ایک ہندو بیوہ ستی ہو رہی ہے]]
ستی کی رسم مذہب میں کیسے داخل ہوئی اسکی غالباً وجہ یہ تھی کہ اس زمانے میں امیر اور بااثر عمر رسیدہ لوگ جوان اور خوبصورت لڑکیوں سے شادی کرنے میں تو کامیاب ہو جاتے تھے مگر انہیں ہمیشہ یہ دھڑکا لگا رہتا تھا کہ انکی جوان بیوی کا کسی ہم عمر مرد سے معاشقہ نہ ہو جائے اور بیوی شوہر کو زہر نہ دے دے۔ ستی کی اس رسم کو مذہبی رنگ دینے سے بیوی اپنے شوہر کو کبھی بھی زہر دینے کی جرات نہیں کرے گی تا کہ خود بھی جل مرنے سے محفوظ رہے۔<ref> [http://www.ambedkar.org/research/Sati_Was_Started_For_Preserving_Caste.htm Sati Was Started For Preserving Caste]</ref>
 
 
== انسداد ستی ==
[[تصویرملف:Suttee by James Atkinson.jpg|thumb|480px|ایک بیوہ ستی ہو رہی ہے.]]
[[اکبر]] بادشاہ نے ستی کی رسم ختم کرنے کے لیئے یہ [[قانون]] بنایا تھا کہ سرکاری اجازت حاصل کیئے بغیر کسی کو ستی نہیں کیا جا سکتا اور سرکاری حکام کو یہ ہدایت تھی کہ اجازت نامہ دینے میں جتنی دیر ممکن ہو کریں تاکہ بیوہ کا جذباتی فیصلہ سرد پڑجائے۔<br />
[[نصیر الدین محمد ہمایوں|ہمایوں]] نے ستی پر پابندی لگا دی تھی مگر ہندووں کے دباو میں آکر واپس لے لی۔<br />
4 ستمبر 1987 کو ہندوستان میں راجستھان کے ضلع سکر کے دیورالا نامی گاوں میں ایک 18 سالہ بیوہ روپ کنور نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں خود کو ستی کر دیا۔ اس جرم میں کچھ گرفتاریاں بھی ہویئں مگر کسی کو بھی سزا نہیں ہوئی۔
 
== مزید دیکھیئے ==
* [[حق آقا]]
 
[[زمرہ:ہندوستان میں توہم پرستی]]
[[زمرہ:بھارتی معاشرہ]]
 
{{Link GA|ar}}
57,656

ترامیم