"نقش جہاں میدان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: de:Meidān-e Emām is a good article; cosmetic changes
سطر 5:
== طرفین کی اہم عمارات ==
=== میدان یا شاہی میدان ===
[[Fileملف:Naghshe Jahan Square Isfahan modified.jpg|thumb|300px|left|میدان نقش جہاں.]]
میدان جسے شاہی میدان بھی کہاجاتاہے عمومی طور پر اس جگہ شاہ عام لوگوں سے ملاقات کیاکرتاتھا۔ اس کے ایک طرف دو منزلہ دکانیں جن کی تعداد دو سینکڑہ تھی۔ لوگ وہاں کاروبار کرتے تھے۔ یہ میدان ایک بہترین تفریح گاہ اور کاروباری مرکز تھی۔ ایک بار پرتگال کے سفیر گارسیا د سیلوا نے کہاتھا کہ:
{{cquote|''"اصفہان کے لوگ غیرملکی سیاحوں اور تاجرون سے لین دین نہائت بہترین انداز میں کرتے ہیں"<ref>Blow; p. 206</ref>}}
سطر 11:
=== مسجد شاہ ===
{{مسجد شاہ}}
[[Fileملف:Imamsquare1.JPG|thumb|مسجد شاہ کا رات میں ایک خوبصورت منظر]]
مسجد شاہ کی حیثیعت نقش جہاں میدان میں انگوٹھی میں نگینے جیسی تھی۔ اس مسجد کوعرصہ دراز سے جامع مسجد میں تبدیل کردیاگیاتھا۔ اسکی تعمیر کا مقصد دنیابھر میں اسکی عظمت کے چرچے اور مذہبی رسومات کی ادائگی تھا۔ تاہم اسکا گنبد اصفہان کی تمام مساجد کے گنبدوں سے بڑاتھا۔ اس مسجد کو بطور مدرسہ بھی استعمال کیاجاتاہے۔
=== شیخ لطف اللہ مسجد ===
{{main|شیخ لطف اللہ مسجد}}
[[Fileملف:Sheikh Lotfallah Esfahan.JPG|thumb|لطف اللہ مسجد کا ایک خفیہ دروازہ بھی تھا.]]
نقش جہاں میدان میں تعمیر چار اہم یادگار تعمیرات میں سے ایک شیخ لطف اللہ کے نام سے موسوم مسجد بھی ہے۔ اسے محل کے بالمقابل تعمیر کیاگیاتھا اسکا مقصد شاہ اور شاہ سے منسلک خاص افراد کیلئے علیحدہ مسجد و عبادت گاہ مخصوص کرناتھا اس کے برعکس مسجد شاہ عوامی مسجد تھی۔ اس مسجد کاکوئی مینارنہیں تھا اور رقبے کے لحاظ سے بھی نہائت چھوٹی تھی۔ شاہ عباس نے اسے اپنی حرم کی خواتین کیلئے مخصوص کیاہواتھا۔ عام لوگوں کو یہاں تک پہنچنے کی اجازت نہیں تھی۔
=== عالی قاپو محل ===
{{main|علی قاپو محل،اصفہان}}
[[Fileملف:Aali Ghapoo.JPG|thumb|علی قاپو محل، اصفہان]]
علی قاپو محل شاہ کی رہائشگاہ کے طور پر مستعمل تھا۔ عالی قاپو دو الفاظ کا مجموعہ ہے جس کے معنی ہیں بلند بارگاہ۔ اس محل میں امراء اور غیرملکی سفراء سے شاہ ملاقات کرتاتھا۔ شاہ عباس صفوی نے پہلی بار اس محل میں 1005 ہجری شمسی یعنی 1597 عیسوی میں جشن نو روز(نئے سال کا جشن)برپا کیاتھا۔اس محل کی چھٹی منزل خاص مہمانوں کیلئے مخصوص اور عام طور پر دعوتوں کا اہتمام بھی یہیں ہوتاتھا۔چھٹی منزل کو ہجرہء موسیقی بھی کہاجاتاتھاکیونکہ بہت سے سازندے وہاں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے اور گویے نغمہ سرائی کرتے تھے۔جبکہ اس محل کی بالائی دالانوں سے شاہ میدان میں چوگان کے کھیل کا نظارہ کیاکرتاتھا۔
 
=== اصفہان کا بازار ===
[[Fileملف:Iranian Handicraft 1.JPG|250px|thumb|اصفہان بازار میں ایک دکان پر دستکاریوں کا نمونہ]]
{{main|اصفہان کا بازار}}
اصفہان کا بازار ایران کا روائتی تاریخی بازار ہے اور مشرق وسطیٰ کے بڑے بازاروں میں اس کا شمارہوتاتھا۔ صفوی دور اور سلجوقی دور حکومت میں اس پر خاص توجہ دی گئی۔ یہ آج بھی کافی طور پر اصلی حالت میں بحال کیاگیاہے۔ اس کی ایک گلی جو کہ دو کلومیٹر طویل ہے نئے اور پرانے اصفہان کو باہم منسلک کرتی ہے۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
# [http://www.urdumovies.net/2014/04/maidan.html نقش جہاں میدان کا تعارف]
 
 
 
[[زمرہ:ایرانی معماری]]
[[زمرہ:اسلامی معماری]]
 
{{Link GA|de}}