"آشا بھوسلے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 18:
 
==پیدائش==
آشا بھوسلے 8 ستمبر1933ء کو [[سانگلی]] بمبئی میں پیدا ہوئیں۔آشا بھوسلے کے والد دِینا ناتھ منگیشکر تھیٹر کے اداکار اور گلوکار بھی تھے۔ 1942ء میں جب اُن کی عمر 9 سال تھی جبتو والد دِینا ناتھ منگیشکر کا انتقال ہوگیا۔ والد کے انتقال کے بعد خاندان [[پونے]] سے [[کولہاپور]] اور بعد ازاں بمبئی منتقل ہوگیا۔ بمبئی منتقلی کے بعد اپنی بہن [[لتا منگیشکر]] کے ساتھ گلوکاری جاری رکھی۔آشا بھوسلے نے پہلا گانا 1943ء میں 10 سال کی عمر میں گایا جو (چلا چلا نَو بھلا) تھا یہ گانا ایک میراٹھی فلم مجھا بَل کا گانا تھا اور اس می موسیقی دَتہ شنکر دَیو جے کار نے مرتب کی تھی۔ 1948ء میں ساون آیا گانا مقبول ہوا اور 1949ء میں رات کی رانی کے گانے ریکارڈ کروائے۔
1949ء میں گنپت راو بھوسلے سے شادی کرلی جو [[لتا منگیشکر]] کے ذاتی سیکرٹری تھے۔بدقسمتی سے یہ شادی ناکام ہوگئی۔آشا بھوسلے کی مقبولیت اُس وقت ہوئی جب1954ء میں راج کپور نے اُنہیں فلم بوٹ پالش کا ایک گانا ننھے مُنے بچے کے لئے سائن کیا یہ گاناآشا بھوسلے نے [[محمد رفیع]] کے ساتھ گایا جِس نے اُنہیں شہرت کی سیڑھی چڑھایا۔ موسیقار او پی نیئر نے 1956ء میں سی آئی ڈی کے لئے آشا بھوسلے کو سائن کیا جبکہ بی آر چوپڑا نے 1957ء میں فلم نیا دور کے لیے سائن کیا۔