"ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Obaid Raza" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 29:
==تبصرہ==
<!-- {{تبصرہ}} استعمال کریں۔ -->
{{تبصرہ}}اچھا بہانہ ہے، جیسے پاکستان میں امانتدار پولیس والے کے ساتھ کرتے ہیں کہ ترقی کر دو، تاکہ کام نہ کرے، ویسے ہی میرے ساتھ ہونے والا ہے۔ میں کیا دعوے کروں کہ میں نے فلاں مصمون بہت اعلا لکھا ہے، یا میں یہ یہ کام تب ہی کر سکتا ہو ں کہ جب میں منتظم بن جاؤں۔ عام طور پر صفحات حذف کرنے کا ثواب کمانے کے لیے لوگ نام پیش کیا کرتے ہیں، میں کیا بہانہ کروں؟ میرے خیال میں میں منتظم بنے بغیر ہی سارا کام کر رہا ہوں، صارفین کے ساتھ تبادلہ خیال تک بھی کر لیتا ہوں، شعیب بھائی نے جو دلیل دی ہے، بےشک میں اس سے بہت حد تک اتفاق کرتا ہوں، اور میں بچ بھی نہیں سکتا، کیونکہ اس وقت مستقل طور پر ایک منتظم اور ایک میں ہی کام کر رہا ہوں۔ سو میرے پاس پہلے سے لکھے ہوئے یا کیے ہوئے کام سے میں میں ہی خود مطمئن نہیں تو کسی چیز کو کارنامہ کیسے سمجھوں؟ کیا کیا انتظامی کام کرنے کی خواہش ہے؟: اس کا جواب تو میں تب ہی دے سکتا جب مجھے منتظم کے اختیارات کا پتہ ہو، کہ وہ کیا کیا اختیار رکھتا ہے۔
میری ساری کوشش اس وقت موقع کی مناسبت سے تازہ عنوانات، پہلے سے لکھے ہوئے مختصر مضامین میں اضافہ، اور سب سے بڑھ کر پڑھنے والوں کو اردو ویکی پر لانا (اس کی کوششیں میں نے جاری کی ہوئی ہیں، جن کی تفصیل بتانا ضروری نہیں سمجھتا۔ میرے خیال میں پہلے پرانے منتظمین کو کام کرنے پر تیار کیا جائے، اگر وہ وقت نہیں دے سکتے، تب ہی میرے بارے سوچا جائے، بہرحال منتظم ہونا ایک ذمہ داری ہے، اور امانت بھی، جوایک مشکل کام ہے۔--[[صارف:Obaid Raza|Obaid Raza]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Obaid Raza|تبادلۂ خیال]] • [[خاص:شراکتیں/Obaid Raza|شراکتیں]]) 18:10, 26 ستمبر 2014 ([[UTC|م ع و]])