"چنگ خاندان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 115:
چنگ خاندان، ([[چینی زبان|چینی]]: 清朝، [[انگریزی زبان|انگریزی]]: Qing Dynasty) جسے [[چنگ خاندان|مانچو خاندان]] بھی کہا جاتا ہے، [[چین]] پر حکومت کرنے والا آخری شاہی خاندان تھا، جس کی حکومت [[1644ء]] سے [[1912ء]] تک قائم رہی ([[1917ء]] میں مختصر سے دور میں ناکام بحالی کی کوشش بھی کی گئی)۔ یہ [[منگ خاندان]] کا جانشیں تھا اور اس کے بعد چین میں [[جمہوریت|جمہوری]] دور کا آغاز ہوا۔
 
اس خاندان کی حکومت کا آغاز آج کے شمال مشرقی چین میں ایک مانچو خاندان [[ایسن گیورو]] نے کیا۔ یہ علاقہ [[مانچوریامنچوریا]] بھی کہلاتا ہے۔ [[1644ء]] میں قیام کے بعد اس خاندان کی حکومت اصلی چین اور ملحقہ علاقوں تک پھیل گئی۔ [[شاہ کانگ سی]] کے دور تک [[1683ء]] میں چین بھر میں مکمل امن قائم کر دیا گیا۔
 
اپنے دور اقتدار میں چنگ خاندان نے چینی ثقافت کو بھرپور انداز میں فروغ دیا۔ لیکن [[1800ء]] میں اس کی عسکری قوت کمزور ہو گئی اور اسے بین الاقوامی دباؤ، بغاوتوں اور جنگوں میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور یوں 19 ویں صدی کے وسط کے بعد اسے زوال نے گھیر لیا۔ [[12 فروری]] [[1912ء]] کو [[سنہائی انقلاب]] (Xinhai Revolution) کے بعد چنگ خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا جب ملکہ [[دواگر لونگیو]] آخری بادشاہ [[پوئی]] کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔