"لالو پرساد یادو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 3:
ہندوستانی سیاستدان۔ بہار کے سابق وزیر اعلی۔ یوپی اے سرکار میں ریل منتری۔راشٹریہ جنتادل کے صدر ۔بہار میں ان کی پارٹی لگ بھگ چودہ برس تک برسراقتدار رہی اور اس دوران سات برس تک وہ خود وزیراعلی رہے۔ لالو پرساد کی پیدائش بہار کے گوپال گنج ضلع کے پھول وریا گاؤں میں گیارہ جون 1947 کو ہوئی۔ ستّر کی دہائی میں لالو جے پی تحریک سے وابستہ ہوئے اور ایک اہم طالب علم رہنماء کے طور پر ابھرے۔ لالو پرساد انتیس سال کی عمر میں پہلی بار 1977 کے لوک سبھا انتخابات میں جنتا پارٹی کے ٹکٹ سے رکن پارلیامنٹ بنے۔ سن1989 کے عام انتخابات میں نیشنل فرنٹ کی جیت میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ سن 97-1990 تک وہ بہار کے وزیراعلی رہے لیکن چارہ گھوٹالہ معاملے میں انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ سن 1997 میں جنتا دل کے ٹوٹنے کے بعد انہوں نے راشٹریہ جنتا دل کا قیام کیا اور اس وقت سے وہ پارٹی کے صدر ہیں۔ لالو کی سب سے بڑی سیاسی ہار 2005 کے بہار اسمبلی انتخابات میں ہوئی۔ لالو اپنے دلچسپ انداز بیان اور تقاریر کے لیے مقبول ہیں۔
 
[[زمرہ:بھارتی ہندو]]
[[زمرہ:1947ء کی پیدائشیں]]