"تاریخ اسلام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 64:
</timeline>
 
==اختتام==
کہنے کو [[1924ء]] تک گھسٹنےچلنے والی خلافت ، لغوی معنوں میں [[632ء]] تا [[1258ء]] تک ہی قائم سمجھی جاسکتی ہے<ref>caliphate at student britannica [http://student.britannica.com/comptons/article-9273461/caliphate صفحہ روئے خط]</ref> جبکہ فی الحقیقت اس کا عملی طور پر خاتمہ [[945ء]] میں [[بنی بویہ]] کے ہاتھوں ہو چکا تھا<ref name=britannica>caliphate at encyclopedia britannica [http://www.britannica.com/EBchecked/topic/89739/Caliphate صفحہ روئے خط]</ref>۔ ادھر ایران میں [[دولت سامانیہ|سامانیان]] ([[819ء]] تا [[999ء]]) والے اور ایران کے متعدد حصوں سمیت [[ماوراء النہر]] و موجودہ [[ہندوستان]] کے علاقوں پر پھیلی [[سلطنت غزنویہ|غزنوی سلطنت]] ([[963ء]] تا [[1187ء]]) والے ، عباسی خلافت کو دکھاوے کے طور برائے نام ہی نمائندگی دیتے تھے۔ [[سلطنت فاطمیہ|فاطمیون]] ([[909ء]] تا [[1171ء]]) ، [[تونس|تیونس]] میں عباسی خلافت کو غاصب قرار دے کر اپنی الگ خلافت ([[920ء]]) کا [[دعویٰ]] کر چکے تھے<ref name=history.com>caliphate at history.com [http://www.history.com/encyclopedia.do?vendorId=FWNE.fw..ca011700.a روئے خط مضمون]</ref> اور [[ہسپانیہ|اسپین]] میں [[عبد الرحمن سوم]] ، [[928ء]] میں اپنے لیے خلیفہ کا لقب استعمال کر رہا تھا<ref name=britannica/>۔ یہ وہ سماں تھا کہ ایک ہی وقت میں دنیا میں کم از کم تین بڑی خلافتیں موجود تھیں ، اور ہر جانب سے خلیفہ بازی اپنے زوروں پر تھی ، یہ بیک وقت موجود خلافتیں ؛ خلافت عباسیہ ، خلافت فاطمیہ اور خلافت قرطبہ (اندلسی امیہ) کی تھیں۔ [[1169ء]] میں [[نور الدین زنگی]] نے [[شیر کوہ]] کے زریعے مصر اپنے تسلط میں لے کر فاطمیہ خلافت کا خاتمہ کیا۔ [[صلاح الدین ایوبی]] ([[1138ء]] تا [[1193ء]]) نے [[1174ء]] میں [[ایوبی سلطنت]] کی بنیاد ڈالی<ref>medieval crusades [http://www.medievalcrusades.com/foes.htm روئے خط مضمون]</ref> اور [[1187ء]] میں [[عیسائیت|عیسائیوں]] کی قائم کردہ [[مملکت بیت المقدس]] سے [[بیت المقدس]] کو آزاد کروا لیا۔ [[1342ء]] میں ایوبی سلطنت کے خاتمے اور [[مملوک]] ([[1250ء]] تا [[1517ء]]) حکومت کے قیام سے قبل اس سلطنت میں ایک خاتون سلطانہ ، [[شجر الدر]] ([[1249ء]] تا [[1250ء]]) نے بھی ساتویں [[صلیبی جنگیں|صلیبی جنگوں]] کے دوران قیادت کی<ref>Female Heroes from the Time of the Crusades [http://www.womeninworldhistory.com/heroine1.html روۓ خط مضمون]</ref>۔
 
===طوائف الملوک تا استعماریت===