"سیارچہ شکن ہتھیار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
سیارچہ مخالف ہتھیار یا سیارچہ شکن ہتھیار (Anti-satellite weapon) ایسے خلائی ہتھیار ہیں جن کی مدد سے کسی بھی سیارچہ کو خلا ہی میں تباہ کیا جا سکتا ہے۔ آج کل کے دور میں سیارچوں کے ذریعہ [[مواصلات]] کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور جنگ کی صورت مواصلات اور پیغام رسانی کے لیے سیارچوں پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے سیارچوں کو تباہ کرنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے جو دورانِ جنگ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہوں۔ یہ بات ان ممالک کے لیے بہت اھم ہے جن کو [[امریکہ]] کی طرف سے حملہ کا خطرہ ہے۔ اگرچہ کئی معاہدوں کے ذریعے امریکہ نے باقی دنیا کے لیے ایک صاف خلا کا نعرہ لگا کر ایسے ھتھیاروں پر پابندی لگانے کی کوشش کی ہے مگر کئی ملک اسے چوری چھپے تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ [[امریکہ]] اور [[روس]] کے پاس ایسے ھتھیار موجود ہیں اور اب [[چین]] نے انہیں تیار کر کے ان کا امتحان بھی کر لیا ہے ۔ 11 [[جنوری]] [[2007]] کو [[چین]] نے خلا ہی میں ایک سیارچہ کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
 
== تاریخ ==