"جہنم سے (انگریزی فلم)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 25:
بعد کے چند دنوں میں این نامی اغواءشدہ طوائف ایک پاگل خانے میں پائی جاتی ہے ، دفتری عملے اور پولیس نے فرض کرلیاتھا کہ اسکو دماغی چوٹ کے ذریعے پاگل بنادیاگیاہےاور این کی یہ صورتحال واضح دلیل تھی کہ اسے خاموش رکھنے کیلئے اسے دماغی چوٹ کے ذریعے پاگل بنایاگیاتھا۔ تفتیشی افسر ایبرلین جناب ولیم گل (لین ہالم) سے مشورہ کرتاہے۔ جناب ولیم گل برطانوی شاہی خاندان کے معالج خاص اور ادویہ سازی و طب میں تجربہ اور مہارت خاص رکھتے ہیں۔تفتیشی افسر ایبرلین تفتیش جاری رکھتاہے مگرمحکمہءپولیس کے افسران بالا کی رکاوٹ کی وجہ سے وہ اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتاہےایبرلین سمجھ جاتاہے کہ سارامعاملہ ایک طے شدہ سازش کے تحت انجام دیاجارہاہے۔ ایبرلین اس معاملے میں ذاتی دلچسپی کی بناء پر خاص انداز سے تفتیش کرتاہے اور انجام کار میری کیلی طوائف کی زلف کا اسیر ہوجاتاہے۔<br />
ایبرلین اپنی تفتیش کے دوران واضح محسوس کرتاہے کہ لرزہ خیز قتل کی وارداتوں میں [[فری میسن|ماسونی]] عنصر بھی موجودہے۔جبکہ اسی دوران محکمہءپولیس کا اعلیٰ افسر جو کہ ایک فری میسن تھا نے فوری ایبرلین کو معطل کرتے ہوئے خودتفتیش شروع کردی۔تب واضح ہوجاتاہے کہ جناب ولیم گل ہی قاتل ہیں۔ولیم گل ایک نقاش [[البرٹ سکرٹ]](مارک ڈیکسٹر) کی این کروک (جوانا پیج) سے ممنوعہ [[کیتھولک]] شادی کے شاہدین کا خاتمہ کررہاہوتاہے۔ البرٹ سکرٹ سے شادی کے بعد این کروک ایک بچی کو پیداکرتی ہے جسکانام ایلائس ہے۔البرٹ سکرٹ اصل میں شہزادہ ایڈورڈ اور ملکہ وکٹوریہ کاپوتاہے۔اس طرح ایلائس شاہی تخت کی وارث ٹھہری۔ ولیم گل شیطانی فطرت کا حامل ایک موثق [[فری میسن]] ہےاپنی ذہنی اور فکری تسکین کیلئے قتل کی وارداتیں انجام دے رہاہے۔اس سے قبل کہ عام لوگوں کو خبر ہوتی کہ اصل قاتل ولیم گل ہے اعلیٰ فری میسن عہدیاداران نے فیصلہ کیاکہ ولیم گل کو دماغی چوٹ پہنچاکرعقل سے بےگانہ کردیاجائے تاکہ برطانوی شاہی خاندان کے دامن پر اس رسوائی کے داغ نہ پڑیں۔ولیم گل سرکشی سے مصررہتاہے کہ کوئی اسے کے ہم پلہ نہیں۔اس کے غیرنادم رہنے پر اسے بھی دماغی چوٹ پہنچانے کے بعد این کی طرح دیوانہ بناکے پاگل خانے بھیج دیاجاتاہے۔ پاگل پن کی کیفیت میں پہنچنے والے واقعے سے قبل جناب ولیم گل غلطی سے میری کیلی کی جگہ دوسری طوائف کو قتل کردیتاہے جس کے بارے میں اسے درست معلومات نہیں ملی تھیں۔ جبکہ میری کیلی شہزادے ایڈورڈ اورطوائف این کی بیٹی کے ساتھ ایک ساحلی پہاڑی پر بنے جھونپڑے میں رہائش کرلیتی ہے۔اور تفتیشی افسر فریڈرک ایبرلین افیون کے زیادہ استعمال کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتاہے اور مردہ پایاجاتاہے۔ وہ جانتاتھا کہ اب اسکا اپنی معشوق میری کیلی کو دیکھنا بھی ممکن نہیں سوائے اس کے کہ اسکی زندگی کو خطرے سے دوچار کرے۔
[[زمرہ:2001ء کی فلمیں]]