"طوفان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 15:
اگست کے اواخر ميں امريکہ ميں آنے والا طوفان ”کترينہ“ اپنے پيچھے تباہی و بربادی کے المناک نقوش چھوڑ گيا۔ گزشتہ سال 25 دسمبر کو جنوب مشرقی ايشيا ميں آنے والے سمندری زلزلے سونامی کے زخم ابھی مندمل نہيں ہوئے تھے کہ امريکہ کی دس رياستيں ”کترينہ“ طوفان کی زد ميں آگئيں۔ صرف ايک مہينہ کے دوران آنے والی قدرتی آفات سے لاکھوں انسان متاثر ہوئے ہيں۔
[[ملف:Typhoon.jpg|thumb|اگست 2005 کے اواخر ميں امريکہ ميں آنے والا طوفان ”کترينہ“]]
28 اگست کی صبح، رياست ہائے متحدہ امريکہ کی جنوبی رياستوں پر قيامت بن کر ٹوٹی جب 169 ميل فیگھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سمندر ميں 28فٹ بلند لہريں پيدا کرديں جو طوفان کی صورت اختيار کرگئيں۔ کترينہ نامی اس [[سمندری طوفان]] نے ساحلی کناروںکوعبور کيا اور شہر کے شہر روند ڈالے۔ يہقيامت خيز طوفان امريکہ کی جنوبی رياست لوزيانہ کے بڑے ميٹروپوليٹن شہر نيواورلينز کے ساحلوں سے داخل ہوا اور ديکھتے ہی ديکھتے مزيد دس امريکی رياستوں کو بھی اپنی لپيٹ ميں لے ليا۔ اس طوفان نے مِسی سپّی، لوزيانا اور البامہ ميں بھی قيامت برپا کردی اور يہاں بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔ طوفانی لہريں پلوں اور ڈيم کو بہاکر لے گئيں، نيواورلينز کا حفاظتی پشتہ ٹوٹ گيا۔ بندرگاہ پر واقع شہر بلوکسی مکمل طور پر متاثر ہوا۔ خليج ميکسيکو ميں واقع پٹروليم کی تنصيبات کو شديد نقصان پہنچا۔ سڑکيں بہہ گئيں، مکانات مسمارہوگئے اور بے شمار مکانات و درخت کا تو نام و نشان تک باقی نہ رہا۔
کترينہ کے بعد امريکی رياست کيرولينا بھی ايک نسبتاً کم شديد طوفان ”اوفليا“ سے متاثر ہوئی۔ اس طوفان کی شدت امريکہ تک پہنچتے پہنچتے بہت کم ہوچکی تھی۔ ليکن امريکہ کی صنعتی پيداوار متاثر ہوئی اور کئی علاقوں ميں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
دوسری طرف چين ميں زی جياننگ، فيوجيان اور جيانگ زی صوبوں ميں تالم نامی طوفان نے 4 لاکھ افراد کو بے گھر کرديا۔ سينکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ اسی دوران جاپان ميں بھی ناپی نامی طوفان نے تباہی پھيلائی اور ايک لاکھ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
اگلا طوفان ”ريٹا“ امريکہ کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرايا۔ دنيا ابھی ان طوفانوں کی تباہی کا اندازہ بھی نہيں لگاسکی تھی کہ تائيوان اور چين کی طرف بڑھنے والے [[سمندری طوفان]] (ٹائی فون) ”خانون“ کی خبر نے دل دہلاديا۔ آخری خبر آنے تک 22 ستمبر کو بنگلہ ديش اور بھارت ميں خليج بنگال سے اُٹھنے والے [[سمندری طوفان]] سے زبردست تباہی ہوچکی ہے، سمندر کی سطح تين ميٹر بلند ہوگئی ، جس سے ايک ہزار مچھيرے لاپتہ اور 300 ديہات زيرِ آب آگئے۔
پے درپے آنے والے سمندری طوفانوں اور بعض خطوں ميں شديد بارشوں سے پيدا ہونے والی خطرناک سيلابی صورتحال نے دنيا بھر کے انسانوں کو شديد خوف ہراس ميں مبتلا کرديا ہے بہت سے لوگ يہ سوچنے پر مجبور ہوتے جارہے ہيں کہ آخر ان طوفانوں کے اسباب کيا ہيں اور تواتر سے يہ طوفان کيوں برپا ہورہے ہيں؟
 
سطر 26:
اسپينی زبان کے لفظ Cyclone کا مطلب دائرہ يا Circle ہے۔ جبکہ ہريکين Hurricane کی وجہ�¿ تسميہ ايک دلچسپ روايت ہے جس کے مطابق قديم جزائر ہند (ويسٹ انڈيز وغيرہ) ميں طوفان برپا کرنے والے ديوتا کو Huracan کہا جاتا تھا۔ چنانچہ تباہ کن طوفان کو ہريکين کہا جانے لگا۔
موجودہ سائنسی زبان ميں ہريکين ايک خاص درجہ کے طوفان کو کہتے ہيں۔ ہر طوفان ہريکين نہيں ہوتا۔ طوفان کو سائيکلون بھی کہا جاتا ہے۔ سائيکلون کی شديد شکل ہريکين ہے۔ سائيکلون کی کئی اقسام ہوتی ہيں۔ ان ميں سے ہريکين کا سبب بننے والے طوفان کو ٹراپيکل سائيکلون کہتے ہيں۔
جس طرح شدت کی کمی بيشی کی وجہ سے اس طرز کے [[سمندری طوفان]] کو ہريکين، سائيکلون يا ٹائی فون کا نام ديا جاتا ہے اسی طرح خطّے اور سال کی مناسبت سے بھی ان کے نام رکھے جاتے ہيں۔ کترينہ، اوفيايا اور ريٹا جيسے کُل 21 نام صرف بحراوقيانوس ميں سال 2005ءميں آنے والے ہريکين کے لئے مخصوص ہيں جو ہر پانچ سال بعد دُہرائے جاتے ہيں۔ اسی طرح ہر سمندر اور ساحلی خطّے ميں آنے والے طوفان کا الگ نام رکھا جاتا ہے، اگر بحيرہ عرب ميں 2004ءسے 2009ءکے درميان کوئی ہريکين يا سائيکلون وجود ميں آئے کا تو اُن کے لئے فانوس، نرگس، ليلیٰ، نيلم، وردہ، نيلوفر، تتلی اور بلبل کے نام مخصوص ہيں۔
 
طوفانوں کی شدّت