"خود کشی" کے نسخوں کے درمیان فرق

3,985 بائٹ کا اضافہ ،  6 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
دنیا میں خودکشی کی سب سے زیادہ شرح [[سویڈن]] میں ہے۔ جبکہ [[اسلام]] اور دیگر الہامی مذاہب میں خود کشی کو حرام قرار دیا ہے۔
{{Commonscat|Suicide}}
{{ خودکشی ۔ عالمی ادارہ صحت}}
 
عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 40 سیکنڈ میں ایک انسان خودکشی کرکے اپنی جان لے لیتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکشی 146صحتِ عامہ کا ایک ایسا اہم مسئلہ ہے145 جس پر اکثر معاشرے میں لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او خودکشی کے واقعات میں سنہ 2020 تک 10 فیصد کمی لانا چاہتا ہے لیکن اس نے خبردار کیا کہ صرف 28 میں خودکشی کی روک تھام کے لیے حکمتِ عملی موجود ہے۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سکولوں کی سطح پر مزید تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
ڈبلیوں ایچ او نے دنیا بھر سے خودکشی پر ہونے والی 10 سال کی تحقیق اور ڈیٹا اکٹھا کرکے اس کا تجزیہ کیا ہے۔
اس تجزیہ کا ماخز مندرجہ ذیل ہے:
سالانہ آٹھ لاکھ افراد خودکشی کرکے اپنی جان لیتے ہیں۔
یہ 15 سے 29 سال کے جوانوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔
70 سے زائد عمر کے افراد کا اپنی جان لینے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
خودکشی کرنے والوں میں سے ایک تہائی کا تعلق کم آمدن والے طبقعے سے تھا۔
امیر ممالک میں خودکشی سے مردوں کی اموات خواتین کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آتشی اسلحے اور زیریلے کیمیائی مواد تک رسائی کو کم کرنے سے خودکشی کے واقعات میں کمی ہو گئی اور خودکشی کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر حکمتِ عملی ترتیت سے فرق پڑا لیکن ایسی حکمتِ عملی کو کم ممالک میں اختیار کیا گیا۔
عالمی ادارۂ صحت کی سربراہ ڈاکٹر مارگریٹ چان نے کہا کہ 146یہ رپورٹ صحتِ عامہ کے ایک بہت بڑے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بات کرتا ہے۔ یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر معاشرے میں لوگ اکثر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔
دماغی صحت کے مسائل سے جڑے معاشرتی داغ کی وجہ سے لوگ ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے جس کی وجہ وہ خودکشی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے ہالی وڈ کے اداکار روبن ویلیمز کی موت کی تفصیلات کو روپورٹ کرنے کی طرح خودکشی کے واقعات کو میڈیا میں رپورٹ کرنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
روپورٹ میں ممالک سے کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کی مدد کے لیے اقدامات کریں جنھوں نے ماضی میں خودکشی کی کوشش کی کیونکہ ان کا خودکشی کرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
برطانیہ میں خودکشی کے خلاف مہم چلانے والے جانی بینجامن نے بی بی سی کو بتایا کہ 146میرے خیال میں خودکشی کے بارے میں زیادہ آگاہی ہونی چاہیے اور لوگوں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ خودکشی کا سوچنے والے لوگوں کے ساتھ کس طرح پیش ائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 146خودکشی کے بارے مزید آگاہی اور سکولوں کی سطح پر تعلیم ہونی چاہیے کیونکہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ جوان لوگوں کا اپنی جان لینے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
[[زمرہ:اسباب اموات]]
[[زمرہ:نفسیات]]
71

ترامیم