"خود کشی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 27:
برطانیہ میں خودکشی کے خلاف مہم چلانے والے جانی بینجامن نے بی بی سی کو بتایا کہ 146میرے خیال میں خودکشی کے بارے میں زیادہ آگاہی ہونی چاہیے اور لوگوں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ خودکشی کا سوچنے والے لوگوں کے ساتھ کس طرح پیش ائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 146خودکشی کے بارے مزید آگاہی اور سکولوں کی سطح پر تعلیم ہونی چاہیے کیونکہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ جوان لوگوں کا اپنی جان لینے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
 
{{ Samaritans }}
 
{{ خودکشی کی طرف مائل افراد کی نشاندہی کرنے والا موبائل فون ایپ }}
امدادی تنظیم سمیریٹنز نے اس موبائل فون ایپ کو بند کردیا ہے جس کا مقصد ٹویٹر پر مائل بہ خودکشی افراد کی نشاندہی کرنا تھا۔
اس تنظیم نے ریڈار نامی موبائل ایپ کے بارے میں تحفظات کے باعث اسے بند کیا ہے۔
تنظیم نے ان افراد سے معافی مانگی ہے جن کو ریڈار ایپ کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سمیریٹنز کے پالیسی ڈائریکٹر جو فرنز نے ایک بیان میں کہا ’ہم نے مزید سوچ بچار کے لیے اس ایپ کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
ریڈار ایپ گذشتہ ماہ لانچ کی گئی تھی۔
یہ ایپ ٹویٹر پر مخصوص جملوں پر نظر رکھتی ہے جیسے کہ ’اکیلے رہنے سے عاجز آ گیا ہوں‘، ’اپنے آپ سے نفرت ہے‘، ’افسردہ ہوں‘، ’میری مدد کرو‘ اور ’کسی سے بات کرنی ہے‘۔
جن افراد نے اس سروس کے لیے رجسٹر کروایا ہوا ہے ان کو ایک الرٹ اس وقت ملتا تھا جب رجسٹر ہوئے افراد کو فالو کرنے والا کوئی شخص ان میں سے کوئی جملہ لکھتا تھا۔
اگرچہ ریڈار صرف ان ٹویٹس کو مانیٹر کرتا تھا جن کو سب پڑھ سکتے تھے لیکن کچھ کے لیے ان ٹویٹس کا تجزیہ پریشان کن تھا۔
 
[[زمرہ:اسباب اموات]]
[[زمرہ:نفسیات]]