"رائے چوٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 63:
رائے چوٹی کا محل وقوع {{Coord|14.05|N|78.75|E|}}. سطح سمندر سے بلندی 1200 [[metre]]s (3,900 [[foot (length)|feet]]) ہے۔
==رائے چوٹی میں اردو==
رائے چوٹی اردو کا ایک اہم مرکز ہے ۔ یہاں کا قدیم ادبی تاریخی پس منظر اس بات کی دلیل ہے ۔راے چوٹی جنوبی ہند میں ہے ۔ اب اگر ہم جنوبی ہند کی ادبی تاریخ پر نظر ڈالیں ، تو نمایاں حیثیت سے دینی ، اخلاقی ، روحانی اور علمی خدمات کا خوب پتہ چلتا ہے ، یہ سب خدمات اولیا اللہ کی ہیں ، اولیا اللہ بزرگانِ دین ن اردو زبان کو وسیلہ مدعا بنایا تھا ، اس اعتبار سے اردو زبان و ادب کی جو ترقی ہوئی ہے، وہ اپنی مثال آ پ ہے ۔
خاص طور پر راے چوٹی کی ادبی تاریخ یہ ہے کہ یہاں امانہ قدیم سے قصائد کے پڑھنے کا جذبہ ، نعت و منقبت پڑھنے کا جذبہ ، اور اس جذبہ کا خوب ملتا ہے، دکنی ادب کے خزانے میں نظم و نثر دونوں پائے جاتے ہیں ، خاص طور پر جنان السیر، زین المجالس ، مصباح الحیات ، اور دوسری کتابوں کے پڑھنے کا خوب چرچا ، اور رواج رہا ہے ۔ مذکورہ کتابیں نہ صرف اردو ادب میں ممتاز ہیں بلکہ اصلاحی حیثیت سے بھی ان کا پایہ بلند ہے۔
اس علاقے کے مصلح احباب ساداتِ گرامی اور اہلِ اللہ تھے ۔ ان پزرگوں میں گرم کنڈہ (ظفر آباد ) کے ساداتِ گرامی بھی ہیں، جن کے نام روشن ہیں ۔ راے چوٹی میں خاص طور پر اور اطراف اکناف میں کئی ایسے مدارس ہیں جہاں اردو زبان کی تعلیم کا بہت اچھا انتظام ہے، اس کے علاوہ کئی ہائی اسکول بھی اردو میڈیم ہیں ۔ زبان و ادب کے طور پر ہائی اسکولوں میں ، جونیر کالجوں میں ، ڈگری کالجوں میں بڑی وقعت سے اردو داخل نصاب ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرینگ کالج ہے ، جس میں معلم کی تدریسی ٹرینگ اردو میں ہوتی ہے۔ ایسے اسباب کے ذریعہ اردو زبان و ادب اور شاعری کا اچھا خاصہ ماحول راےچوٹی میں پایا جاتا ہے۔
 
==آبادیات==