"عَجزِ قلب" کے نسخوں کے درمیان فرق

439 بائٹ کا اضافہ ،  13 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
عجزِ قلب (heart failure) کو [[طب]] و [[حکمت]] میں عَجز القلب بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد [[قلب|قلب یا دل]] کی اپنا کام ادا کرنے سے عاجز ہوجانے یا ناکام ہوجانے کی لی جاتی ہے۔ اگر اسکی طبی تعریف کی جاۓ تو اسکے مطابق یہ دل کی ایک ایسی حالت{{زیر}} [[مرض]] کا نام ہے کہ جس میں دل اس شرح سے [[خون]] کو [[مضخت|دھکیلنے]] کے قابل نہیں رہتا کہ جس مقدار میں [[نسیج|نسیجاتی]] [[استقلاب]] (tissue metabolism) کو برقرار رکھنے کے لیۓ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ [[طبیب]] اسکی کیفیت کے لیۓ چند دیگر اصطلاحات بھی استعمال کرتے ہیں جن میں عجز قلب احتقانی (congestive cardiac failure) اور congestive heart failure شامل ہیں اول الذکر کو CCF اور بعدالذکر کو CHF کے اختصار سے بھی تحریر کیا جاتا ہے؛ مزید یہ کہ بعد الذکر کے لیۓ اردو اصطلاح عجز قلب احتقانی کی ہی آتی ہے۔
 
 
33,238

ترامیم