"مروان الثانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
 
{{حوالہ دیں}}
{{بنو امیہ}}
 
 
* پورا نام: مروان بن محمد بن مروان عرف حمار
 
* دور: [[127ھ]] تا [[132ھ]] ([[745ء]] سے [[750ء]])
 
 
 
== تخت نشینی اور مشکلات ==
[[تصویر:خارطة الدولة الأموية.png|thumb|250px|خلافت امویہ]]
 
سطر 16 ⟵ 10:
 
 
== شامیوں کی بغاوت ==
 
مروان کی سب سے پہلی مخالفت شامیوں نے کی۔ شام کے مضری اور یمنی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا تھے۔ مروان کو مضریوں کی ہمدردیاں حاصل تھیں لیکن شام میں یمنیوں کی اکثریت تھی۔ حمص اور فلسطین کے باشندوں نے بھی مروان کی خلافت کو تسلیم نہ کیا اور اہل غوطہ نے شام پر حملہ کر دیا۔ سارے علاقے میں ابتری پھیل گئی۔ مروان نے حوصلہ سے کام لیا اور اہل حمص کو شکست دی۔ فلسطین کے باغیوں کو وہاں کے باشندوں اور بعد میں ابوالورد نے مطیع کیا لیکن اب شامیوں نے خلیفہ ہشام کے لڑکے سلیمان کو ساتھ لا کر بغاوت کر دی۔ سلیمان ستر ہزار فوج لے کر شام کی طرف بڑھا ۔ دونوں افواج کا مقابلہ خساف کے مقام پر ہوا جس میں سلیمان کو شکست ہوئی اور شامی بغاوت دبا دی گئی ۔ لیکن اب بغاوت نے اموی خلافت کی بنیادیں ہلا دیں۔
 
 
== [[عبداللہ بن معاویہ]] کی بغاوت ==
 
مروان کی مشکلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنو ہاشم اور ان کے حامی میدان میں آ نکلے۔ عبداللہ بن معاویہ [[حضرت جعفر طیار]] کے پوتے تھے۔ چنانچہ [[شعیان علی]] کے علاوہ [[یمن]] اور [[ربیعہ]] کے قبائل نے ان کا ساتھ دیا۔ کوفہ کے والی عبداللہ بن عمر نے ان کو دبانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ۔ اس دوران انھوں نے ہتھیار ڈال دئیے ۔ عبداللہ بن عمر نے ان کی جاں بخشی کر دی وہ [[عراق]] سے نکل کر ہمدان رے اور وہاں سے [[اصفہان]] چلے گئے جہاں اپنی حکومت قائم کر لی ابومسلم خراسانی نے انہیں قتل کر دیا۔
 
 
== [[خارجی|خوارج]] کی بغاوتیں ==
 
 
سطر 36 ⟵ 30:
 
 
= [[خلافت عباسیہ|=عباسیوں]] کا ظہور ==
 
ان پریشان کن حالات میں جب کہ مروان کئی محاذوں پر مخالفین کے خلاف سرگرم عمل تھا عباسی تحریک کے داعیوں نے حالات کو سازگار محسوس کرتے ہوئے بنو ہاشم کے حامیوں کو کھلم کھلا بغاوت کی دعوت دی اور مئی 747ء کا دن مقرر کرکے باقاعدہ خروج کا اعلان بھی کر دیا۔ امام ابراہیم عباس کے سوگ میں باغیوں کے علم اور لباس کا رنگ سیاہ قرار دیاگیا۔ وقت مقرر پر خراسان کے کونہ کونہ سے ہزار ہا انسان اپنے ہاتھوں میں چھوٹے چھوٹے ڈنڈے لیے نکل کھڑے ہوئے جن کا نام انہوں نے کافر کوب رکھا ہوا تھا۔
 
 
= [[=مرو]] پر قبضہ ==
 
اس خوفناک صورت حال کی بنا پر والئی [[خراسان]] نصر سخت پریشان ہوا ۔ اس نے عرب قوم کو متحد ہونے کی دعوت دی ۔ اس درخواست کا خاطر خواہ اثر ہوا اور ربیعہ اور یمن کے قبائل نےاپنے دشمن کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا لیکن ایک عباسی داعی کے غیرت دلانے پر قبیلہ ربیع کا رہنما علی بن جدیع کرمانی نصر سے الگ ہوگیا کیونکہ نصر نے علی کے باپ جدیع کرمانی کو دھوکہ سے مروا دیا تھا۔ اب ابومسلم خرسانی نے کمال ہوشیاری سے قبائل کو اپنے ساتھ ملا لیا اور مرو پر فوج کشی کی اور اس پر 747ء / 129ھ میں قابض ہونے کے بعد عباسی خلافت کی بنیاد رکھی۔ ابو مسلم خراسانی کی عرب دشمنی مسلم تھی چنانچہ جب اس نے محسوس کیا کہ اب اسے ربیع یمنی قبائل کی امداد کی ضرورت نہیں تو ان کے بیشتر افراد اور سرداروں کو قتل کر دیا۔
سطر 50 ⟵ 44:
 
 
== [[کوفہ]] پر قبضہ ==
 
مرو پر قبضہ کے بعد [[ابومسلم خراسانی|ابو مسلم خراسانی]] کے مشہور جرنیل قحطبہ نے [[طوس]] [[سوزقان]] ، [[نیشاپور]] اور [[جرجان]] فتح کرتے ہوئے اپنی پیش قدمی جاری رکھی چناندہ رے ، اصفہان ، نہاوند اور حلوان کے علاقے بھی ان کے قبضہ میں آگئے۔ اب ان فتح داعیوں نے کوفہ کارخ کیا۔ قحطبہ کے ساتھ خالد برمکی بھی تھا ۔ عباسی داعیوں اور ابن ہبیرا والئی عراق کی افواج کے درمیان زبردست معرکہ آرائی ہوئی ۔ قحطبہ جنگ کے دوران قتل ہوا لیکن اس کے بیٹے حسن نے کمان سنبھال لی اور ابن ہبیرہ کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ابن ہبیرہ شکست کھا کر واسطہ پسپا ہوگیا۔
 
 
== [[معرکہ زاب]] اور اموی خلافت کا خاتمہ ==
 
ابراہیم عباسی کے خط اور نصر کی بار بار کی یاد دہانی کی وجہ سے اموی خلیفہ مروان کی آنکھیں کھل چکی تھیں۔ خوارج سے نپٹنے کے بعد اب مروان ثانی ایک لاکھ بیس ہزار کا لشکر لے کر دریائے زاب کے کنارے خیمہ زن ہوا۔ عباسیوں اور امویوں کے درمیان آخری بار اس مقام پر زبردست معرکہ آرائی ہوئی جس میں مروان ثانی کو شکست ہوئی یہ تاریخ واقعہ 11 جمادی الثانی 132ھ 25 جنوری 750ء کو پیش آیا
سطر 76 ⟵ 70:
مروان ثانی کی شکست کے بعد بنو عباس نے چن چن کر بنو امیہ کے لوگوں کو قتل کیا۔ ان لوگوں میں سے بھاگ کر جان بچانے والے بچوں اور عورتوں کے سوا [[خلافت امویہ|اموی خاندان]] کو کوئی فرد بھی زندہ نہ بچ سکا۔ شاہی خاندان کا صرف ایک شہزادہ [[عبدالرحمٰن الداخل|عبدالرحمن الداخل]] [[افریقہ]] جا کر جان بچا سکا۔ وہ وہاں سے بچتا بچاتا [[ہسپانیہ|سپین]] جا پہنچا جہاں اس نے [[خلافت امویہ|بنو امیہ]] کی مضبوط ہسپانوی حکومت قائم کی اور سپین میں عظیم الشان اسلامی دور کا آغاز ہوا۔
 
== مزید دیکھیے ==
* [[خلافت عباسیہ]]
* [[خلافت راشدہ]]
* [[خلافت عثمانیہ]]
* [[خلافت قرطبہ]]
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
{{خلافت امویہ}}
[[زمرہ:750ء کی وفیات]]
[[زمرہ:688ء کی پیدائشیں]]