"کنشک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: '''کنشک''' کڈفائسس دوم کے بعد 78 ء؁ اس خاندان کا سب سے نامور حکمران کنشک Kanshaka کشن یا کشان یا کوشان سل...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 29:
* == کنشک کے جانشین ==
کنشک Kanshaka کے دو بیٹے واسشک Vasishka اور ہوشک Huvishka غالباََ اپنے باپ کی زندگی میں شمالی صوبوں کے گورنر تھے۔ واسشک کے نام کے سکہ نہیں ملتے ہیں، اس سے قیاس کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے باپ کی زندگی میں مرگیا تھا۔ کنشک کا جانشین اس کا دوسرا بیٹا ہوشک ہوا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ طوہل عرصہ تک حکومت کرتا رہا۔ ہوشک کے بعد واسیودیو Vasudivaکا نام ملتا ہے، جو اس کا جانشین بتایا جاتا ہے۔ چونکہ اس کا نام خالص ہندی ہے اور اس کے سکوں پر شیو Shiva کی تصویر پائی جاتی ہے، اس سے گمان کیا جاتا ہے، کہ اس کا تعلق گو کشان خاندان سے ہی تھا، مگر یہ ہندمت کا پیرو تھا۔ واسیویو نے نے تقریباََ پچیس سال حکومت کی اور دوسری صدی عیسوی کے بعد یہ فوت ہوا تھا۔ واسیو دیوکی موت کے بعد کشان سلطنت چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں بٹ گئی۔ ایک طرف وادی جمنا کے ناگاؤں Nagas نے وسطہ ہند تک اپنی سلطنت کو وسعت دی، دوسری طرف ان کی ایک شاخ نوا ناگاہ Nava Nagas نے ایک بہادر کو جنم دیا، جس نے یوپی بہار کے متصل اضلاع پر اپنی حکومت قائم کی اور ایک نئے خاندان بھرسیوا Bhrsiva کی بنیاد رکھی۔ اس طرح بالائی دکن پر ایک خاندان وکٹک Vakataks نے قبضہ جمالیا، شاید واسیویوکے زمانے میں ہی سوراشٹرکے شتریوں نے خود مختیاری کا اعلان کردیا تھا۔ اس بٹوارے کے بعد کشن خاندان کے قبضہ میں صرف افغانستان اور پاکستان کا شمالی علاقہ ہی رہے گیا تھا۔ جہاں وہ سنبھلنے کی توقع کرسکتے تھے، مگر ان کی بدنصیبی تھی عین سی وقت ایران میں ایک نیا خاندان ابھر رہا تھا، جو ساسانی کے نام سے مشہور ہوا اور اس کا نامور بادشاہ اردشیر اول اپنی حثیت کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی سلطنت وسیع کررہا تھا۔ کشان سلطنت کی کمزوری نے اسے یہ موقع فراہم کیا۔ چنانچہ اپنے ہمسایہ سلطنت کے انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے کشن سلطنت پر حملہ کردیا اور کشان حکمرانوں کو ایران کی بالادستی پر مجبور کردیا۔ اس واقع کے بعد کشان حکمران سٹراپ کی حثیت سے ان علاقوں میں حکومت کرتے رہے،یہاں تک پانچویں صدی عیسویں میں سفید ہنوں With Huns نے ان کی حکومت کا نام و نشان مٹادیا۔ بعض مورخین کا خیال ہے کہ کشن حکومت کے ذوال کی رفتار 127ء؁ کے پلیگ نے جو بابل میں شروع ہوا تھا اور جس نے سلطنت روم اور پارتھیاکو کئی سال تک تباہ کیا تھا اور بھی تیز کردی تھی۔
 
* ترتیب معین انصاری
ڈاکٹر معین الدین، عہد قدیم اور سلطنت دہلی
ڈاکٹر معین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم