"ماد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5:
فرورتش کے قتل کئے جانے کے بعد اس کا بیٹا ہو خشتر Urekhashtarجس کو یونانی سیاکسز Cyaxares کہتے ہیں حکمران ہوا۔ اس وقت ایران و عراق کی سر زمین انقلابات سے دوچار تھی۔ ایک طرف سیھتیوں کے ہنگامے برپا تھے، دوسری طرف کلدانی ہاتھ پیر مار رہے تھے۔ ہوخشترنے غیر معمولی جرت سے کام لے کر فوج کو منعظم کیا اور اس نے پہلے سیھتیوں کو شکست دی اور انہیں صلح پر مجبور کیا۔ اس کے بعد اس نے پارتھیاکو زیر نگیں کیا اور پرسومش اور پرساگرد کے خورس اول اور اریارامن کو جنہوں نے آشوری سیادت قبول کرلی تھی، میدی حکومت کی بالا دستی پر راضی کر لیا پھر اس نے سیتھیوں اور کلدانیوں کے ساتھ مل کر آشوریوں کے دارلحکومت نینواہ پر چڑھائی کی اور آشوریوں کو شکست فاش دی۔ اس طرح آشوریوں کی سیادت کو ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی اور آشوریا کے علاقوں کو میدیامیں ضم کرکے اسے وسیع کیا۔ (ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ 24 تا 25)
فتح نینواہ کے بعد ہوخشترنے اپنی پوتی امیتیس Amitisکی شادی بنو پلاسر Nebupalassar کے بیٹے بنوکد نضر Nabuchd Nezzar کے ساتھ کرکے سیاسی اتحاد کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ ہوخشترکو اپنے آخری عہد میں لیڈیاLydia سے جنگ کرنی پڑی، جو چھ سال تک جاری رہی۔ جب سورج پر گہن لگا تو طرفین نے اسے آسمانی بلا سمجھا اور صلح پر راضی ہوگئے اور دریائے ہیلس Halys دونوں کی سرحد قرار دیا گیا۔ (ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم۔ 25 تا 26)
ہوخشترکی موت کے بعد اس کا بیٹا ارش نی ویگا یااستیاغیس Astyages or Arshtivaiga (584 تا 550) ق م حکمران بنا، اس کے ساتھ ہی میدیا کا ذوال شروع ہوگیا۔ ایک طرف بابل سے کشمکش شروع ہوگئی اور دوسری طرف پارس کی ریاست کے حکمران خورس دوم نے بغاوت کردی۔ استیا غیس کا سپہ سالار خورس کے ساتھ مل گیا اور جنگ میں استیاغس کو جنگ میں شکست ہوئی اور وہ گرفتار ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی خاندان مادکی حکومت ختم ہوگئی۔ <ref>ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم ) ( ترتیب معین انصاری )
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/ماد»