"فلم پروڈیوسر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''فلم پروڈیوسر''' ('''''Film producer''''') فلم کو سرمایہ کار یا [[فلم تقسیم کنندہ]] کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اس کی تیاری اور اور فلم سازی کے مراحل کی نگرانی کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال |ربط=http://www.onetonline.org/link/summary/27-2012.01 |عنوان=Summary Report for: Producers |ترجمہ عنوان= پروڈیوسروں کے لیے تلخیص رپورٹ |ناشر=او نیٹ آنلائن |تاریخ اشاعت=27 جنوری 2012ء |زبان=انگریزی |تاریخ اخذ=7 جنوری 2014ء}}</ref> فلم پروڈیوسروں کو چاہے پروڈکشن ادارے بھرتی کریں یا وہ از خود فلم بنا رہے ہوں، وہ تخلیقی کام کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ حساب کتاب سے متعلقہ افراد کی مدد بھی کرتے ہیں۔<ref>{{حوالہ جال |ربط=http://www.filmakademie.de/en/studies/study-course-production/ |عنوان=Production |ترجمہ عنوان=پروڈکشن |مصنف=پروفیسر باستین کلیو |ناشر=فلم اکیڈمی |website=http://www.filmakademie.de/ |زبان=انگریزی |تاریخ اخذ=7 جنوری 2014ء}}</ref><ref>{{حوالہ جال |ربط=http://www.mediacollege.com/employment/film/producer.html |عنوان=The Film Producer |ترجمہ عنوان=فلم پروڈیوسر ||ناشر=میڈیا کالج |website=http://www.mediacollege.com/ |زبان=انگریزی |تاریخ اخذ=7 جنوری 2014ء}}</ref> 2013ء میں ہالی ووڈ کی فلموں میں پروڈیوسروں کی اوسط تعداد 10 رہی۔ ’’دریافت کے مراحل‘‘ کے دوران، پروڈیوسر اُمید افزا مواد کی تلاش کرتا ہے۔ بعد ازاں، اگر فلم کی کہانی کا اسکرپٹ موجود نہ ہو تو وہ ایک موزوں [[فلم نگار]] تلاش کرتا ہے۔ متعدد وجوہات کی بنا پر، پروڈیوسروں کے لیے فلم پروڈکشن کے تمام تر مراحل کی بذاتِ خود نگرانی کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ایسے حالات میں، مرکزی پروڈیوسر اپنی نمائندگی کے لیے [[عملی پروڈیوسر|عملی پروڈیوسروں]]، [[متصل پروڈیوسر|متصل پروڈیوسروں]] یا [[یونٹ پروڈکشن منیجر|یونٹ پروڈکشن منیجروں]] کا تقرر کرتا ہے۔ دیگر کاموں کے علاوہ، فلم میں کوئی آواز یا موسیقی تبدیل کرنے، یا کسی منظر کے حذف کرنے سے متعلق پروڈیوسر کی بات حرفِ آخر تصور کی جاتی ہے۔ فلم پروڈیوسران ہی فلم کی فروخت یا حقوق کی تقسیم کے انتظامات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
 
__TOC__
 
==اصطلاح کی وضاحت==
 
ماضی میں ٹیلی ویژن پر، پروڈیوسر کی بنیادی ذمہ داری ویڈیو پروڈکشن کی تکمیل و تیاری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا تھی، لیکن حالیہ دنوں میں عموماً ٹیلی ویژن پر اور فلموں کیلئے ان امور کی انجام دہی کے لیے [[متصل پروڈیوسر]] (Line producer) کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔ متصل پروڈیوسر میزانیے کا انتظام و انصرام کرنے کے ساتھ ساتھ عکس بندی سمیت تمام مراحل کے زمانی جدول مرتب کرتا ہے، جبکہ [[عملی پروڈیوسر]] (Executive Producer) مالیات کی دستیابی کے اعتبار سے فلم سازی کے جملہ امور کی نگرانی کرتا ہے۔ عملی پروڈیوسر مسلسل متصل پروڈیوسر سے رابطے میں رہتا ہے اور وہ مرحلہ بہ مرحلہ تقسیم کاروں اور سرمایہ کار اداروں وغیرہ کو فلم کی تیاری سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔ تاہم کسی فلم کے آخر میں ’’پروڈیوسر‘‘ اور ’’عملی پروڈیوسر‘‘ منسوب کیے جانے والوں کے بارے میں یہ واضح نہیں ہوتا کہ فلم سازی میں کس کا حصہ زیادہ رہا ہے، یا دوسرے لفظوں انکی حصہ داری مختلف نوعیت کی ہوسکتی ہے۔
 
ان ہی محرکات کے باعث، تمام پروڈیوسر ابتدا ہی سے پروڈکشن معیارات پر لازمی متفق ہوتے ہیں۔ دیگر پروڈیوسر روزمرہ امور، اور دیگر سرگرمیوں، مثلاً فلم نگاری، منظر ترتیبات، اداکاروں کے انتخاب، اور حتا کہ [[ہدایت کاری]] میں شامل رہتے ہیں۔
 
==اقسام==
 
فلمی صنعت میں فی الوقت پروڈیوسروں کے مختلف نوعیت کے عہدے مروج ہیں۔
 
;[[عملی پروڈیوسر]]
:
;شریک عملی پروڈیوسر
:
;[[متصل پروڈیوسر]]
:
;نگران پروڈیوسر
:
;پروڈیوسر
:
;شریک پروڈیوسر
:
;رابطہ کار پروڈیوسر یا [[پروڈکشن رابطہ کار]]
:
;مشاورتی پروڈیوسر
:
;رفیق پروڈیوسر
:
;فیلڈ پروڈیوسر
:
;ادارتی پروڈیوسر
:
;پوسٹ پروڈیوسر
:
 
==حوالہ جات==