"اعتزاز حسن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: {{Infobox person |name = Aitzaz Hasan<br /> {{lang|ur|اعتزاز حسن شہید}} |native_name = |image = AitzazHussainProfilePicture.png |caption = |suc...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:19، 12 جنوری 2015ء

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو کے اسکول پر خود کش حملے کو ناکام بنانے کی کوشش میں جان کی بازی ہارنے والے 16 سالہ طالبعلم اعتزاز حسن کو سال 2014 کے لیے ’ہیرالڈ‘ کی بہترین شخصیت منتخب کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ہنگو کے اسکول پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جانباز اعتزاز نے حملہ ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دی۔ ہیرالڈ کی سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ اس پاکستانی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو سال بھر خبروں کی دنیا پر چھائے رہے اور انہوں نے اس سال کوئی اہم کام کیا ہو۔ 16 دسمبر کو پشاور اسکول پر کیے گئے بہیمانہ حملے کے بعد اعتزاز کی قربانی کو مزید سراہا گیا اور وہ تین طرز کے ووٹنگ کے عمل کے فاتح ٹھہرے۔ ووٹنگ کے لیے آن لائن، بذریعہ پوسٹ اور 10 نامور پاکستانیوں پر مشتمل پینل کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔ حتمی نتیجے میں اعتزاز 24.1 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست رہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان محض چند ووٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پر رہے۔ عمران خان کو سال 2014 میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی تحریک چلانے پر اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اس فہرست میں شامل دیگر امیدواروں میں توہین مذہب مقدمے کی پیروی کے دوران قتل کیے جانے والے راشد رحمان کے ساتھ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر آنے والے لیاری کے فٹبالر بھی شامل تھے۔ ہیرالڈ کی سال کی بہترین شخصیات کی نامزدگیوں میں ایک اور قابل ذکر نام لاپتہ بلوچ کی واپسی کے لیے مہم چلانے والے ماما قدیر کا ہے جبکہ امن کے نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی امیدواروں میں شامل تھیں۔ دیگر شخصیات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ٹی وی کے نامور میزبان حامد میر، تجربہ کار کرکٹر یونس خان اور رواں سال مقامی فلموں میں ڈیبیوں کرنے والے ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ نوبیل انعام یافتہ اور 2012 میں ہیرالڈ کی بہترین شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی نے اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بہادر لوگوں کی کمی نہیں، اعتزاز کی کہانی ہمت، بہادری اور جرات کی تابندہ مثال ہے۔

Aitzaz Hasan
اعتزاز حسن شہید
(اردو میں: اعتزاز حسن)،(اردو میں: اعتزاز حسن بنگش‎ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش ت 1997
 پاکستان ہنگوڈسٹرکٹ, خیبر پختونخواہ
وفات 7جنوری2014
 پاکستان ہنگوڈسٹرکٹ
قومیت پاکستانی
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ طالب علم
وجہ شہرت اپنی جان کا نذرانہ دے کر دوسرے ہم جماعتوں کی جان بچانے پر قومی ہیرو قرار دیئے گئے[1]
اعزازات
ستارہ شجاعت (ناقابل فراموش بہادری کا اعزاز) (نامزد)


حوالہ جات

  1. ^ ا ب "اعتزازحسن ستارہ شجاعت کے لئے نامزد"۔ newsweekpakistan.com۔ 11 January 2014