"سنن نسائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 12:
*حاشیات السندی علی النسائی (مصنف: [[السندی]]) جو مکتبہ المطبوعات نے [[حلب]] میں [[1986ء]] میں شائع کی۔
 
احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن مجید ہے، اور اس کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے۔آپ ﷺ کی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے ۔ رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا یا، پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے ان کومدون کیا او ر علماء امت نے ان کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ۔خدمت حدیث کے سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں۔ عہد قریب میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریسی خدمات سےہندوستا ن میں حدیث نبویہ کو بڑا فروغ ملا، پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔ یہ تراجم تقریبا ایک صدی سے ہندوستان میں متداول ہیں۔ لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئی تھی، اور ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کہ ان کتب کو اردو زبان کے جدید اسلوب میں دوبارہ ترجمہ کروا کر شائع کیا جائے۔نیز سننِ اربعہ میں ضعیف روایات کی نشاندہی کردی جائے۔مکتبہ دار السلام کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے مذکورہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے کتب ستہ کے تراجم مع فوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں شائع کرنے کا پروگرام بنایا، تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ او ر ان سے استفادہ آسان ہوجائے ۔ دوکتابیں (سنن ابو داؤد ،سنن ابن ماجہ) کافی عرصہ پہلے ہی منظر عام آچکی تھیں، اوراب زیر تبصرہ تیسری کتاب سنن نسائی بھی چھپ کر منظر عام پر آ گئی ہے۔اس میں تخریج وتحقیق کاکام مولانا حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ،جبکہ ترجمہ وفوائد شیخ الحدیث مولانا حافظ محمدامین حفظہ اللہ کی محنت وکاوش کانتیجہ ہے۔اللہ ان سب کے محنتوں کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(م۔ا)
==مزید دیکھئے==
* [[صحاح ستہ]]
* [[اسلام]]
 
==حوالہ جات==