"ناموسی قتل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
بد چلنی کے شبہے میں عورت اور اس کے آشنا کا قتل کارو کاری کہلاتا ہے۔ غیرت کے نام پر ایسے قتل کی تاریخ خاصی پرانی ہے۔ یہ رسم [[بلوچستان]] اور [[سندھ]] میں زیادہ عام تھی۔ انکے رسم و رواج کے مطابق اپنے خاندان کی گمراہ عورت اور اسکے شریک جرم کا قتل کرنا جائز تھا اور قاتل سزا سے صاف بچ جاتا تھا۔<br />
سندھ میں اسے کاروکاری کہتے ہیں۔ [[پنجاب]] میں یہ کالا کالی کہلاتی ہے۔ [[خیبرپختونخواہ]] میں تورتورہ جبکہ بلوچستان میں سیاہ کاری کہی جاتی ہے۔
[[File:Karokari.JPG|thumb|کاروکاری]]
اس رسم کا غلط استعمال بھی بہت عام تھا۔ لوگ اپنے کسی دشمن کو تنہا پا کر مار دیتے تھے اور پھر اپنے ہی خاندان کی کسی عورت کو جو بڑھیا یا بچی بھی ہو سکتی تھی، کو مار کر دشمن کی لاش کے نزدیک ڈال دیتے تھے اور بیان دیتے تھے کہ میں نے انہیں غلط کام کرتے دیکھا اس لیئے غیرت میں آ کر مار دیا۔