"اورتاکوئے مسجد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 38:
''اورتاکوئے مسجد''، جس کا باقاعدہ نام "بیوک مجیدیہ جامع" یعنی شاہی جامع مسجدِ سلطان عبد المجید ہے، [[ترکی]] کے شہر [[استنبول]] میں واقع ایک [[مسجد]] ہے۔ یہ استنبول کو دو براعظموں [[یورپ]] اور [[ایشیاء|ایشیا]] میں تقسیم کرنے والی [[آبنائے باسفورس]] کے کنارے واقع ہے۔
اصل اورتاکوئے مسجد 18 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی جبکہ موجودہ مسجد [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی]] سلطان [[عبد المجید اول|عبدالمجید اول]] کے حکم پر [[1854ء]] سے [[1856ء]] کے دوران تعمیر ہوئی۔ نیو-باروک طرزِ تعمیر میں تعمیر کی گئی یہ مسجد [[آرمینیا]] سے تعلق رکھنے والے دو باپ بیٹوں کی مہارتوں کا نتیجہ ہے۔ یہ اس طرز تعمیر کی حامل دنیا کی واحد مسجد ہے۔ مسجد کے دو [[مینار]] بھی ہیں۔ اس کی دیواریں سفید پتھر سے تیار کی گئی ہیں۔
اس کے وسیع دریچوں سے ہر وقت [[سورج]] کی روشنی براہ راست اور باسفورس کے پانیوں سے منعکس ہو کر مسجد میں پھیلی رہتی ہے۔ [[آبنائے باسفورس]] پر قائم "[[باسفورس پل]]" مسجد کے قریب سے ہی گذرتا ہے جو ایشیا[[ایشیاء]] اور [[یورپ]] کو آپس میں ملاتا ہے۔
{{Commonscat|Ortaköy Mosque}}