"شیام بینیگل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Shyam Benegal.jpg|thumb|left|شیام بینیگل]]مشہور ہندوستانی فلم ساز۔ جن کا شمار انیس سو ستر کی دہائی کے حقیقی سنیما کے خالقوں میں کیا جاتا ہے۔
== ابتدائی زندگی ==
[[مالوہ]] سکندر آباد میں 14 دسمبر 1934ء کو پیدا ہوئے۔ اڑیسہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد اڑیسہ چلے گئے جہاں FTIIمیں ڈپلومہ حاصل کیا۔پھر اشتہارات کی دنیا سے وابستہ ہوئے۔ فلم کی طرف آنے سے پہلے بہت سے اشتہارات تخلیق کیے۔
== فلم ==
بینیگل نے اپنی پہلی فلم ’انکور‘ انیس سو تہتر میں بنائی تھی اور اس میں انہوں نے [[شبانہ اعظمی]] کو متعارف کرایا تھا۔ اس کے علاوہ بینگل نے فلمی دنیا کو [[نصیرالدین شاہ]] ، [[اوم پوری]] ، [[سمیتا پاٹل]] اور [[کل بھوشن کھربندہ]] جیسے فنکار دیے جن کا شمار ہندی سنیما کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔متوازی سنیما کے طور پر انہوں نے یکے بعد دیگرے چار فلمیں ایسی دیں جس نے بینیگل کو ڈھیر سارے ایوارڈ دلائے اور انہیں ممتاز فلمسازوں کی فہرست میں لا کر کھڑا کر دیا۔ان کی فلمیں انکور، منتھن، نشانت اور بھومیکا ہندستانی سماج میں عورتوں کے مسائل، مزدوروں اور زمینداروں کے رشتوں اور سماج کے سلگتے مسائل پر مبنی فلمیں تھیں۔