"نصیر الدین محمد ہمایوں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 64:
==بغاوتیں اور سازشیں==
 
بابر کی وفات کے فورا{{دوزبر}} بعد ملک میں چاروں طرف بغاوتیں پھیل گئیں۔ افغان امراء کو اس بات کا احساس تھا کہ حکومت پر ان کا حق ہے اور مغلوں کو وہ ملک سے نکال باہر کرسکتے ہیں۔ افغانوں کو [[محمود لودھی]] پر پورا اطمینان تھا۔ تمام افغان سرداروں نے تخت کے حصول کے لیے ہر ممکن کوششیں شروع کردیں۔ اس کے علاوہ بہار میں [[شیر خان]] نے اپنی فتوحات و مہمات کا سلسلہ شروع کردیا۔ گجرات میں بہادر شاہ ہمایوں کو ہندوستان سے نکال دینے کے لیے مصروف جدوجہد تھا۔تھا۔ہمایوں کے کردار کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے دشمنوں کا مکمل خاتمہ نہیں کرتاتھا بلکہ ایک معمولی فتح کے بعد جشن مناتا اپنے امراء میں تمغے اور انعامات تقسیم کرتا ۔جبکہ اس کے دشمن اس کے خلاف جنگی تیاریوں میں مصروف ہوتے تھے جبکہ وہ کتب خانوں میں مطالعہ میں مصروف رہتاتھا دشمن کو معاف کرنا اس کی فطرت تھی اس نے بار بار شیرخان سوری کو معاف کیا اور اسے ایک معمولی باغی سے زیادہ اہمیت نہ دی
 
==ذاتی کردار==