"قومی کتب خانہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ وتوسیع
اضافہ وتوسیع
سطر 3:
[[File:NLA Canberra-01JAC.JPG|thumb|[[قومی کتب خانہ آسٹریلیا]]]]
[[File:National Library of Finland.jpg|thumb|[[قومی کتب خانہ فن لینڈ]]، [[Helsinki]]۔]]
'''قومی کتب خانہ''' ان مخصوص [[کتب خانہ|کتب خانوں]] یا لائبریریوں کو کہا جاتا ہے جنہیں حکومتیں اپنے ملک کی جملہ معلومات محفوظ رکھنے کے لیے قائم کرتی ہیں۔ ان کتب خانوں میں ملک سے متعلق تمام علمی، فکری، تاریخی، جغرافیائی و سیاسی معلومات بہم پہونچائی جاتی ہیں اور انہیں محفوظ رکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عموما یہ معلومات legal deposit قانون کے ذریعہ حاصل کی جاتی ہیں، اس قانون کے تحت مصنفین و ناشرین نئی کتب کے ایک یا زائد نسخے قومی کتب خانہ میں جمع کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔<br />
قومی کتب خانے [[عوامی کتب خانہ|عوامی کتب خانوں]] کے برعکس بہت کم کتابیں مستعار لے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ ان قومی کتب خانوں میں تازہ شائع ہونے والی کتابوں، رسائل و مجلات کے ساتھ ساتھ انتہائی قیمتی کتابیں اور بسااوقات نادر مخطوطات اور اہم تصانیف بھی موجود ہوتی ہیں، عموما ان کتب خانوں میں کتابوں کی بھاری تعداد موجود ہوتی ہے اسی وجہ سے یہ کتابوں کے بڑے اور اہم مراکز سمجھے جاتے ہیں۔<br />
چونکہ یہ کتب خانے کسی بھی ملک کی تہذیبی، ثقافتی، علمی، ادب و تاریخی معلومات و میراث کے مراکز ہوتے ہیں اس لیے حکومتیں ان کے قیام وبقا کو قومی فرض سمجھتی ہیں؛ بعض حکومتیں جن کے اقتصادی حالات کسی قومی کتب خانہ کے متحمل نہیں ہوتے، ملک میں موجود کسی بڑے کتب خانے کو قومی کتب خانہ کی ذمہ داریاں سونپ دیتی ہیں۔<br />