"المنصور باللہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Obaid Raza نے صفحہ Al-Mansur Billah کو بدون رجوع مکرر بجانب المنصور باللہ منتقل کیا
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
ابو طاہر اسمعیل المنصور باللہ اپنے باپ عبداللہ المہدی کی [[موت]] کے بعد تیسرا فاطمی خلیفہ اور اسمعیلیوں کا تیرواں امام 334ھ میں بنا ۔
 
== ابو یزید کی بغاوت کا خاتمہ ==
ابو یزید خارجی کی بغاوت جاری تھی اور اس نے سوسہ کا محاصرہ کیا ہوا تھا ۔ چونکہ یہ ساحلی مقام تھا اس لیے منصور نے ایک زبردست جنگی بیڑا دشتیق کاتب اور یعقوب بن اسحق کی سردگی میں سوسہ روانہ کیا کہ محصورین کو رسد فراہم کی جاسکے ۔ پھر اسنے اپنے غلام جوذر کو مہدیہ کا والی بنا کر خود ابو یزید خارجی کے مقابلے کے لیے نکلا ۔ ابو یزید خارجی اس کا مقابلہ نہ کرسکا اور قیران بھاگ گیا ۔ قیروان کے لوگوں نے ابو یزید کو قیروان میں داخل نہیں ہونے نہیں دیا ۔ وہ سبتہ کی طرف بھاگا ۔ منصور نے [[قیروان]] کے باشندوں کو امان دی اور ابو یزید کے بچوں کی نگہداشت کی اور ان کی تنخوائیں جاری کیں ۔
ابو یزید پھر واپس قیروان واپس آیا اور کوشش کی کہ منصور کے لشکر کا مقابلہ کرے ۔ فریقین میں کئی لڑا�¾یاں ہوئیں لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ 335ھ میں منصور نے ایک بڑا لشکر ترتیب دیا ۔ بربر کو میمنہ پر کتامیوں کو میسرہ پر خود اپنے ساتھیوں کے ساتھ قلب میں ٹہرا اور اپنے لشکر کے ساتھ ابو یزید کے لشکر پر ٹوٹ پڑا ۔ اس موقع پر اس نے خود لڑائی میں حصہ لیا ۔ ابو یزید کو شکست ہوئی اور وہ بھاگ نکلا ۔یہ [[جنگ]] بہت خون ریز تھی اور اس لڑائی کے بعد ابو یزید کی قوت بہت کم ہوگئی اور اس کے بہت سے ساتھی منصور سے مل گئے ۔ ابو یزید کچھ عرصہ روپوش رہا ۔ پھر بنی بزال کے ساتھ منصور کے سے نبرد آزما ہوا معتدد لڑائیوں کے بعد بنو کتامہ کے قلعے میں ایک لڑائی میں سخت زخمی ہونے کے بعد گرفتار ہوا اور اپنے زخموں کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔
 
=== حمید بن بضلیتن کی بغاوت ===
سطر 14:
 
=== وفات ===
منصور نے سات سال حکومت کرنے کے بعد 341ھ میں سردی کھانے سے وفات پائی ۔ <ref>ڈاکٹر زاہد علی ۔ تاریخ فاطمین مصر</ref>
 
== حوالہ جات ==
منصور نے سات سال حکومت کرنے کے بعد 341ھ میں سردی کھانے سے وفات پائی ۔
{{حوالہ جات}}
 
ترتیب معین انصاری
 
ماخذ
ڈاکٹر زاہد علی ۔ تاریخ فاطمین مصر