"یوسف بن تاشفین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
39.35.11.236 (تبادلۂ خیال) کی جانب سے کی گئی 1140928 ویں ترمیم کا استرجع۔
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{Infobox monarch
| name = یوسف بن تاشفین
| title = سلطان مراکو
| image = Qirat imperio almorávide tasfin 7986.jpg
| caption = [[Qirat (coin)|قرات]] دور یوسف بن تاشفین کا سکہ
| reign = 1061–1106
| full name = یوسف بن تاشفین
| predecessor =
| successor = [[Ali ibn Yusuf]]
| royal house =
| dynasty = [[Almoravid dynasty|Almoravid]]
| father = Tashfin ibn Ibrahim Talagagin
| mother =
| birth_date = نامعلوم
| birth_place =
| death_date = 1106
| death_place =
| date of burial =
| place of burial =
| religion = [[اسلام]]
|}}
'''یوسف بن تاشفین''' [[مراکش]] کے جنوب میں صحرائی علاقے کارہنے والا تھا جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے [[صحرائے اعظم]] اور اس کے جنوب میں خاندان [[دولت مرابطین|مرابطین]] کی حکومت قائم کی اور بعد ازاں اسے اسپین تک پھیلادیا۔ اس نے صحرائے اعظم میں رہنے والے نیم وحشی اور حبشی باشندوں سے کئی سال تک لڑائیاں کیں اور اپنی حکومت [[دریائے سینی گال]] تک بڑھادی تھی۔ یہ لوگ ان قبائل کے خلاف جہاد ہی نہیں کرتے تھے بلکہ ان میں اسلام کی تبلیغ بھی کرتے تھے اور اس طرح انہوں نے بے شمار بربروں اور حبشیوں کو مسلمان بنایا۔ تبلیغ کا یہ کام یوسف کے چچا عبداللہ بن یٰسین کی نگرانی میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے دریائے سینی گال کے ایک جزیرے میں ایک خانقاہ بنائی تھی۔